Book - حدیث 2639

كِتَابُ الْجِهَادِ بَابٌ فِي لُزُومِ السَّاقَةِ صحیح حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ شَوْكَرٍ، حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ ابْنُ عُلَيَّةَ، حَدَّثَنَا الْحَجَّاجُ بْنُ أَبِي عُثْمَانَ، عَنْ أَبِي الزُّبَيْرِ، أَنَّ جَابِرَ بْنَ عَبْدِ اللَّهِ، حَدَّثَهُمْ، قَالَ: كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَتَخَلَّفُ فِي الْمَسِيرِ، فَيُزْجِي الضَّعِيفَ، وَيُرْدِفُ، وَيَدْعُو لَهُمْ

ترجمہ Book - حدیث 2639

کتاب: جہاد کے مسائل باب: ( امیر المجاہدین ) ساقہ کے ساتھ رہے سیدنا جابر بن عبداللہ ؓ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ دوران سفر میں پیچھے رہا کرتے تھے ، ضعیفوں کی سواری ہانک لے جاتے اور انہیں اپنے پیچھے بٹھا لیتے اور ان کے لیے دعائیں کرتے ۔
تشریح : لشکر کا آخری اور پچھلا جتھہ جس میں بالعموم ضعیف بیمار اور مجروح (زخمی) لوگ ہوتے ہیں۔ ساقہ کہلاتا ہے۔ لشکر کا آخری اور پچھلا جتھہ جس میں بالعموم ضعیف بیمار اور مجروح (زخمی) لوگ ہوتے ہیں۔ ساقہ کہلاتا ہے۔