Book - حدیث 2626

كِتَابُ الْجِهَادِ بَابٌ فِي الطَّاعَةِ صحیح حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ، حَدَّثَنَا يَحْيَى، عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ، حَدَّثَنِي نَافِعٌ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ، عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، أَنَّهُ قَالَ: >السَّمْعُ وَالطَّاعَةُ عَلَى الْمَرْءِ الْمُسْلِمِ فِيمَا أَحَبَّ وَكَرِهَ، مَا لَمْ يُؤْمَرْ بِمَعْصِيَةٍ، فَإِذَا أُمِرَ بِمَعْصِيَةٍ, فَلَا سَمْعَ وَلَا طَاعَةَ<.

ترجمہ Book - حدیث 2626

کتاب: جہاد کے مسائل باب: اطاعت کا بیان سیدنا عبداللہ بن عمر ؓ کی روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا ” مسلمان پر واجب ہے کہ ( تمام احکام ) سنے اور مانے ، خواہ اسے پسند آئیں یا ناپسند ہوں ، جب تک اسے نافرمانی کا حکم نہ دیا جائے ، جب معصیت کا حکم دیا جائے تو نہ سننا ہے اور نہ اطاعت ہے ۔ “