Book - حدیث 2614

كِتَابُ الْجِهَادِ بَابٌ فِي دُعَاءِ الْمُشْرِكِينَ ضعیف حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ، حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ آدَمَ وَعُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ مُوسَى، عَنْ حَسَنِ بْنِ صَالِحٍ، عَنْ خَالِدِ بْنِ الْفِزْرِ، حَدَّثَنِي أَنَسُ بْنُ مَالِكٍ، أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: >انْطَلِقُوا بِاسْمِ اللَّهِ، وَبِاللَّهِ، وَعَلَى مِلَّةِ رَسُولِ اللَّهِ، وَلَا تَقْتُلُوا شَيْخًا فَانِيًا وَلَا طِفْلًا، وَلَا صَغِيرًا، وَلَا امْرَأَةً، وَلَا تَغُلُّوا، وَضُمُّوا غَنَائِمَكُمْ، وَأَصْلِحُوا وَأَحْسِنُوا، {إِنَّ اللَّهَ يُحِبُّ الْمُحْسِنِينَ}[البقرة: 195].

ترجمہ Book - حدیث 2614

کتاب: جہاد کے مسائل باب: ( قتال کے موقع پر ) کفار کو اسلام کی دعوت دینا سیدنا انس بن مالک ؓ سے مروی ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا ” چلو اﷲ کے نام سے ‘ اﷲ کی مدد حاصل کرتے ہوئے اور رسول اﷲ ( ﷺ ) کی ملت پر قائم رہتے ہوئے ( اور اس کی دعوت دیتے ہوئے ) کسی بڈھے کھوسٹ کو قتل نہ کرنا ‘ نہ کسی بچے یا نابالغ کو اور نہ کسی عورت کو ۔ ( غنیمت میں ) خیانت سے باز رہنا ‘ غنائم کو جمع رکھنا اور اصلاح کا معاملہ کرنا ‘ نیکی اور احسان اپنانا ‘ بلاشبہ اﷲ تعالیٰ احسان کرنے والوں سے محبت کرتا ہے ۔ “
تشریح : لڑائی میں کسی بوڑھے شخص کو قتل نہیں کرنا۔مگر ایسے بوڑھے جن کے بارے میں معلوم ہو کہ مصوبے اور پروگرام دیتے ہیں۔اور ایسی عورتیں جو جاسوسی وغیرہ کے معاملات میں ملوث ہوں۔ان کو قتل کرنا جائز ہوگا۔ لڑائی میں کسی بوڑھے شخص کو قتل نہیں کرنا۔مگر ایسے بوڑھے جن کے بارے میں معلوم ہو کہ مصوبے اور پروگرام دیتے ہیں۔اور ایسی عورتیں جو جاسوسی وغیرہ کے معاملات میں ملوث ہوں۔ان کو قتل کرنا جائز ہوگا۔