Book - حدیث 2613

كِتَابُ الْجِهَادِ بَابٌ فِي دُعَاءِ الْمُشْرِكِينَ صحیح حَدَّثَنَا أَبُو صَالِحٍ الْأَنْطَاكِيُّ مَحْبُوبُ بْنُ مُوسَى، أَخْبَرَنَا أَبُو إِسْحَاقَ الْفَزَارِيُّ، عَنْ سُفْيَانَ، عَنْ عَلْقَمَةَ بْنِ مَرْثَدٍ، عَنْ سُلَيْمَانَ بْنِ بُرَيْدَةَ، عَنْ أَبِيهِ، أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: >اغْزُوا بِاسْمِ اللَّهِ، وَفِي سَبِيلِ اللَّهِ، وَقَاتِلُوا مَنْ كَفَرَ بِاللَّهِ، اغْزُوا وَلَا تَغْدِرُوا، وَلَا تَغُلُّوا، وَلَا تُمَثِّلُوا، وَلَا تَقْتُلُوا وَلِيدًا<.

ترجمہ Book - حدیث 2613

کتاب: جہاد کے مسائل باب: ( قتال کے موقع پر ) کفار کو اسلام کی دعوت دینا سیدنا سیلمان بن بریدہ اپنے والد سے بیان کرتے ہیں کہ نبی کریم ﷺ نے فرمایا ” اﷲ کے نام سے اور اﷲ کی راہ میں غزوہ کرو اور اﷲ کا انکار کرنے والوں سے قتال کرو ۔ غزوہ کرو غدر نہ کرو ‘ ( غنیمت میں ) خیانت نہ کرو ‘ مقتولین کے اعضا نہ کاٹو اور نہ کسی بچے کو قتل کرو ۔ “