Book - حدیث 261

كِتَابُ الطَّهَارَةِ بَابُ فِي الْحَائِضِ تُنَاوِلُ مِنْ الْمَسْجِدِ صحیح حَدَّثَنَا مُسَدَّدُ بْنُ مُسَرْهَدٍ، حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِيَةَ عَنِ الْأَعْمَشِ، عَنْ ثَابِتِ بْنِ عُبَيْدٍ عَنِ الْقَاسِمِ، عَنْ عَائِشَةَ، قَالَتْ: قَالَ لِي رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: >نَاوِلِينِي الْخُمْرَةَ مِنَ الْمَسْجِدِ<، فَقُلْتُ: إِنِّي حَائِضٌ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: إِنَّ حَيْضَتَكِ لَيْسَتْ فِي يَدِكِ

ترجمہ Book - حدیث 261

کتاب: طہارت کے مسائل باب: حائضہ عورت مسجد سے کوئی چیز اٹھائے... ام المؤمنین سیدہ عائشہ ؓا بیان کرتی ہیں کہ مجھ سے رسول اللہ ﷺ نے فرمایا ” مجھے مسجد میں سے چٹائی تھ دو ۔ “ میں نے کہا : میں حیض سے ہوں ۔ آپ ﷺ نے فرمایا ” تیرا حیض تیرے ہاتھ میں نہیں ہے ۔ “
تشریح : اس حدیث کے الفاظ میں (من المسجد) کا تعلق دو کلمات سے ہوسکتا ہے (ناولینی) سے اس صورت میں ترجمہ ہوگا ’’ مجھے مسجد میں سے اٹھا کر لادو۔‘‘ دوسرا ’’قال‘‘ سے تو ترجمہ ہوگا ’’ آپ ﷺ نے مسجد میں سے مجھے کہا کہ مجھے چٹائی پکڑا دو۔‘‘ مسئلہ : حائضہ یا جنبی اگر ہاتھ لمبا کرکے مسجد میں سے کوئی چیز اٹھائے یا رکھے تو جائز ہے ۔ اس حدیث کے الفاظ میں (من المسجد) کا تعلق دو کلمات سے ہوسکتا ہے (ناولینی) سے اس صورت میں ترجمہ ہوگا ’’ مجھے مسجد میں سے اٹھا کر لادو۔‘‘ دوسرا ’’قال‘‘ سے تو ترجمہ ہوگا ’’ آپ ﷺ نے مسجد میں سے مجھے کہا کہ مجھے چٹائی پکڑا دو۔‘‘ مسئلہ : حائضہ یا جنبی اگر ہاتھ لمبا کرکے مسجد میں سے کوئی چیز اٹھائے یا رکھے تو جائز ہے ۔