Book - حدیث 2591

كِتَابُ الْجِهَادِ بَابٌ فِي الرَّايَاتِ وَالْأَلْوِيَةِ صحيح دون قوله مربعة حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ مُوسَى الرَّازِيُّ، أَخْبَرَنَا ابْنُ أَبِي زَائِدَةَ، أَخْبَرَنَا أَبُو يَعْقُوبَ الثَّقَفِيُّ، حَدَّثَنِي يُونُسُ بْنُ عُبَيْدٍ- مَوْلَى مُحَمَّدِ بْنِ الْقَاسِمِ-، قَالَ: بَعَثَنِي مُحَمَّدُ بْنُ الْقَاسِمِ إِلَى الْبَرَاءِ بْنِ عَازِبٍ، يَسْأَلُهُ، عَنْ رَايَةِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: مَا كَانَتْ؟ فَقَالَ: كَانَتْ سَوْدَاءَ مُرَبَّعَةً مِنْ نَمِرَةٍ.

ترجمہ Book - حدیث 2591

کتاب: جہاد کے مسائل باب: ( جہاد میں ) پرچم اور جھنڈیوں کا بیان سیدنا محمد بن قاسم ؓ نے اپنے غلام کو سیدنا براء بن عازب ؓ کی خدمت میں بھیجا کہ وہ ان سے رسول اللہ ﷺ کے علم ( جھنڈے ) کے متعلق پوچھ کر آئے کہ وہ کیسا تھا ؟ تو انہوں نے بتایا کہ وہ کالے لکیر دار اونی کپڑے کا اور چوکور تھا ۔
تشریح : 1۔(اللواء)پرچم اعظم کو اور (الرایۃ) اس کے زیلی جھنڈوں کو کہتے ہیں۔اور نبی کریم ﷺ کے لئے محشر میں (لواءالحمد)ہوگا۔2۔شیخ البانی کہتے ہیں۔ یہ روایت صحیح ہے البتہ (مربعۃ ) چوکور کا لفظ صحیح نہیں ہے۔ 1۔(اللواء)پرچم اعظم کو اور (الرایۃ) اس کے زیلی جھنڈوں کو کہتے ہیں۔اور نبی کریم ﷺ کے لئے محشر میں (لواءالحمد)ہوگا۔2۔شیخ البانی کہتے ہیں۔ یہ روایت صحیح ہے البتہ (مربعۃ ) چوکور کا لفظ صحیح نہیں ہے۔