كِتَابُ الطَّهَارَةِ بَابُ فِي مُؤَاكَلَةِ الْحَائِضِ وَمُجَامَعَتِهَا صحیح حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ، حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ دَاوُدَ، عَنْ مِسْعَرٍ عَنِ الْمِقْدَامِ بْنِ شُرَيْحٍ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ: كُنْتُ أَتَعَرَّقُ الْعَظْمَ وَأَنَا حَائِضٌ, فَأُعْطِيهِ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَيَضَعُ فَمَهُ فِي الْمَوْضِعِ الَّذِي فِيهِ وَضَعْتُهُ، وَأَشْرَبُ الشَّرَابَ فَأُنَاوِلُهُ، فَيَضَعُ فَمَهُ فِي الْمَوْضِعِ الَّذِي كُنْتُ أَشْرَبُ مِنْهُ.
کتاب: طہارت کے مسائل باب: حائضہ عورت سے مل کر کھانا اور (گھر میں) اس سے میل جول رکھنا ام المؤمنین سیدہ عائشہ ؓا بیان کرتی ہیں کہ میں ( کھانا کھاتے ہوئے ) ہڈی پر سے گوشت نوچتی ، اور میں حیض سے ہوتی ، پھر اسے رسول اللہ ﷺ کو دیتی ، آپ ( اسے قبول فر لیتے اور ) اسی جگہ اپنا منہ رکھتے ، جہاں سے میں نے کھایا ہوتا ، اور میں پانی پیتی پھر آپ کو دیتی ، تو آپ اپنے لب وہیں لگاتے ، جہاں سے میں نے پیا ہوتا ۔