Book - حدیث 2578

كِتَابُ الْجِهَادِ بَابٌ فِي السَّبَقِ عَلَى الرِّجْلِ صحیح حَدَّثَنَا أَبُو صَالِحٍ الْأَنْطَاكِيُّ مَحْبُوبُ بْنُ مُوسَى، أَخْبَرَنَا أَبُو إِسْحَاقَ يَعْنِي الْفَزَارِيَّ، عَنْ هِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ، عَنْ أَبِيهِ وَعَنْ أَبِي سَلَمَةَ، عَنْ عَائِشَةَ رَضِي اللَّهُ عَنْهَا، أَنَّهَا كَانَتْ مَعَ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي سَفَرٍ، قَالَتْ: فَسَابَقْتُهُ، فَسَبَقْتُهُ عَلَى رِجْلَيَّ! فَلَمَّا حَمَلْتُ اللَّحْمَ، سَابَقْتُهُ، فَسَبَقَنِي! فَقَالَ: >هَذِهِ بِتِلْكَ السَّبْقَةِ<.

ترجمہ Book - حدیث 2578

کتاب: جہاد کے مسائل باب: پیدل دوڑ میں مقابلے کا بیان ام المؤمنین سیدہ عائشہ ؓا بیان کرتی ہیں کہ میں ایک سفر میں نبی کریم ﷺ کے ساتھ تھی ، میں نے آپ ﷺ کے ساتھ دوڑ میں مقابلہ کیا تو میں آپ ﷺ سے آگے بڑھ گئی ۔ پھر جب میں بھاری ہو گئی تو آپ ﷺ مجھ سے بڑھ گئے ۔ تو آپ ﷺ نے فرمایا ” یہ اس ( پہلی دوڑ ) کا بدلہ ہے ۔ “
تشریح : اس واقعہ میں یہ بیان ہے کہ گھر یلو زندگی میں نبی ﷺ کا انداز انتہائی ملائمت اور الفت بھرا ہوتا تھا۔نیز پیدل دوڑ کا مقابلہ بھی کیا کرایا جاسکتا ہے۔ اس واقعہ میں یہ بیان ہے کہ گھر یلو زندگی میں نبی ﷺ کا انداز انتہائی ملائمت اور الفت بھرا ہوتا تھا۔نیز پیدل دوڑ کا مقابلہ بھی کیا کرایا جاسکتا ہے۔