Book - حدیث 2573

كِتَابُ الْجِهَادِ بَابٌ فِي الدَّابَّةِ تُعَرْقَبُ فِي الْحَرْبِ حسن حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدٍ النُّفَيْلِيُّ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ سَلَمَةَ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْحَاقَ، حَدَّثَنِي ابْنُ عَبَّادٍ، عَنْ أَبِيهِ عَبَّادِ ابْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الزُّبَيْرِ: قَالَ أبو دَاود: هُوَ يَحْيَى بْن عَبَّادٍ، حَدَّثَنِي أَبِي -الَّذِي أَرْضَعَنِي، وَهُوَ أَحَدُ بَنِي مُرَّةَ بْنِ عَوْفٍ، وَكَانَ فِي تِلْكَ الْغَزَاةِ, غَزَاةِ مُؤْتَةَ-، قَالَ: وَاللَّهِ لَكَأَنِّي أَنْظُرُ إِلَى جَعْفَرٍ حِينَ اقْتَحَمَ عَنْ فَرَسٍ لَهُ شَقْرَاءَ فَعَقَرَهَا، ثُمَّ قَاتَلَ الْقَوْمَ، حَتَّى قُتِلَ. قَالَ أبو دَاود: هَذَا الْحَدِيثُ لَيْسَ بِالْقَوِيِّ .

ترجمہ Book - حدیث 2573

کتاب: جہاد کے مسائل باب: جنگ میں جانوروں کی کونچیں کاٹنی پڑیں تو جائز ہے عباد بن عبداللہ بن زبیر اپنے رضاعی باپ سے روایت کرتے ہیں جو کہ بنی مرہ میں سے تھے اور غزوہ موتہ میں شریک ہوئے تھے ۔ کہتے ہیں : قسم اﷲ کی ! میں گویا سیدنا جعفر بن ابی طالب ؓ کو دیکھ رہا ہوں کہ وہ اپنے سرخ گھوڑے سے اتر پڑے ، اس کی کونچیں کاٹ ڈالیں ‘ پھر کافروں سے لڑتے رہے حتیٰ کہ خود قتل ہو گئے ۔ امام ابوداؤد ؓ فرماتے ہیں کہ یہ حدیث قوی نہیں ہے ۔
تشریح : جنگ میں اگر اندیشہ ہوکہ مجاہد مغلوب ہوجائے گا۔تو اپنی سواری یا دوسرے سامان کوتلف کردے تو جائز ہے۔تاکہ دشمن اس سے فائدہ نہ اٹھا سکے۔شیخ البانی نے اس روایت کو حسن قرار دیا ہے۔ جنگ میں اگر اندیشہ ہوکہ مجاہد مغلوب ہوجائے گا۔تو اپنی سواری یا دوسرے سامان کوتلف کردے تو جائز ہے۔تاکہ دشمن اس سے فائدہ نہ اٹھا سکے۔شیخ البانی نے اس روایت کو حسن قرار دیا ہے۔