Book - حدیث 2571

كِتَابُ الْجِهَادِ بَابٌ فِي الدُّلْجَةِ صحیح حَدَّثَنَا عَمْرُو بْنُ عَلِيٍّ، حَدَّثَنَا خَالِدُ بْنُ يَزِيدَ، حَدَّثَنَا أَبُو جَعْفَرٍ الرَّازِيُّ عَنِ الرَّبِيعِ بْنِ أَنَسٍ، عَنْ أَنَسٍ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: >عَلَيْكُمْ بِالدُّلْجَةِ, فَإِنَّ الْأَرْضَ تُطْوَى بِاللَّيْلِ<

ترجمہ Book - حدیث 2571

کتاب: جہاد کے مسائل باب: رات کے پہلے پہر سفر کرنے کا بیان سیدنا انس ؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا ” رات کے پہلے پہر ( یا رات کو بھی ) سفر کیا کرو ‘ بلاشبہ رات کے وقت زمین لپیٹ لی جاتی ہے ۔
تشریح : اور تجربہ کی بات ہے۔کہ رات کو سفر خوب طے ہوتا ہے۔علاوہ ازیں انتہائی گرم موسم میں مسافروں اور سواریوں کورات کے وقت قدرے آرام رہتا ہے۔مگر خیال رہے کہ شام ہوتے وقت قدرے توقف کرنا چاہیے۔ حتیٰ کہ خوب اندھیرا ہوجائے۔احادیث شریفہ میں اس بات کی صراحت آئی ہے۔(دیکھئے صحیح مسلم۔الاشربۃ حدیث 2013) اور تجربہ کی بات ہے۔کہ رات کو سفر خوب طے ہوتا ہے۔علاوہ ازیں انتہائی گرم موسم میں مسافروں اور سواریوں کورات کے وقت قدرے آرام رہتا ہے۔مگر خیال رہے کہ شام ہوتے وقت قدرے توقف کرنا چاہیے۔ حتیٰ کہ خوب اندھیرا ہوجائے۔احادیث شریفہ میں اس بات کی صراحت آئی ہے۔(دیکھئے صحیح مسلم۔الاشربۃ حدیث 2013)