كِتَابُ الْجِهَادِ بَابٌ فِي الْجَنَائِبِ ضعیف حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ رَافِعٍ، حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِي فُدَيْكٍ، حَدَّثَنِي عَبْدُ اللَّهِ بْنُ أَبِي يَحْيَى، عَنْ سَعِيدِ بْنِ أَبِي هِنْدٍ، قَالَ: قَالَ أَبُو هُرَيْرَةَ: قَالَ: رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: >تَكُونُ إِبِلٌ لِلشَّيَاطِينِ, وَبُيُوتٌ لِلشَّيَاطِينِ فَأَمَّا إِبِلُ الشَّيَاطِينِ فَقَدْ رَأَيْتُهَا، يَخْرُجُ أَحَدُكُمْ بِجُنَيْبَاتٍ مَعَهُ قَدْ أَسْمَنَهَا فَلَا يَعْلُو بَعِيرًا مِنْهَا، وَيَمُرُّ بِأَخِيهِ قَدِ انْقَطَعَ بِهِ فَلَا يَحْمِلُهُ, وَأَمَّا بُيُوتُ الشَّيَاطِينِ فَلَمْ أَرَهَا<. كَانَ سَعِيدٌ- يَقُولُ: لَا أُرَاهَا إِلَّا هَذِهِ الْأَقْفَاصُ الَّتِي يَسْتُرُ النَّاسُ بِالدِّيبَاجِ.
کتاب: جہاد کے مسائل
باب: بازو میں چلنے والی سواریاں
سیدنا ابوہریرہ ؓ سے مروی ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا ” شیطانوں کے اونٹ ہوتے ہیں اور شیطانوں کے گھر بھی ‘ شیطانوں کے اونٹ میں نے دیکھے ہیں ‘ تم میں ایک اپنے ساتھ خوبصورت اونٹنیاں لے کر چلتا ہے انہیں خوب موٹا تازہ کیا ہوتا ہے خود کسی پر سوار نہیں ہوتا ‘ اپنے کسی بھائی کے پاس سے گزرتا ہے جو چلنے سے عاجز ہوا تھا ، اسے بھی سوار نہیں کرتا اور شیطان کے گھر میں نے نہیں دیکھے ہیں ۔ “ جناب سعید بن ابی ہند کہا کرتے تھے : میں سمجھتا ہوں کہ شیطان کے گھر یہ ہودے اور کجاوے ہیں جن کو لوگوں نے ریشمی کپڑوں سے ڈھانپا ہوتا ہے ۔
تشریح :
یہ حدیث اگرچہ ضعیف ہے۔تاہم اس میں جو بات بیان کی گئی ہے۔وہ کافی حد تک صحیح ہے۔اور آجکل شیطان کے اونٹ کی جگہ نئے ماڈل کی متنوع گاڑیوں نے لے لی ہے۔جن کے مالکان بالعموم اصحاب ضرورت کا کوئی احساس نہیں رکھتے۔الا ما شاء اللہ ۔اور شیطان کے گھر صحیح معنوں میں سینما ہال ہیں۔اور رنگینی وشباب فراہم کرنے والے بدقماش ہوٹل اور اقامت گاہیں۔بلکہ اب تو ٹی وی انٹر نیٹ ۔کیبل۔اورڈش وغیرہ کی بدولت ہرگھر ی شیطان کا گھر بن گیا ہے۔انا للہ وانا الیہ راجعون۔