Book - حدیث 2567

كِتَابُ الْجِهَادِ بَابٌ فِي الْوُقُوفِ عَلَى الدَّابَّةِ صحیح حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَهَّابِ بْنُ نَجْدَةَ، حَدَّثَنَا ابْنُ عَيَّاشٍ، عَنْ يَحْيَى بْنِ أَبِي عَمْرٍو السَّيْبَانِيِّ عَنِ ابْنِ أَبِي مَرْيَمَ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ: >إِيَّاكُمْ أَنْ تَتَّخِذُوا ظُهُورَ دَوَابِّكُمْ مَنَابِرَ, فَإِنَّ اللَّهَ إِنَّمَا سَخَّرَهَا لَكُمْ لِتُبَلِّغَكُمْ إِلَى بَلَدٍ لَمْ تَكُونُوا بَالِغِيهِ إِلَّا بِشِقِّ الْأَنْفُسِ، وَجَعَلَ لَكُمُ الْأَرْضَ فَعَلَيْهَا فَاقْضُوا حَاجَتَكُمْ<.

ترجمہ Book - حدیث 2567

کتاب: جہاد کے مسائل باب: جانوروں پر کھڑے ہونا سیدنا ابوہریرہ ؓ سے مروی ہے کہ نبی کریم ﷺ نے فرمایا ” اپنے جانوروں کی پیٹھوں کو منبر بنانے سے بچو ‘ بلاشبہ اللہ عزوجل نے ان کو تمہارے تابع کیا ہے تاکہ تمہیں ایک شہر سے دوسرے شہر تک پہنچا دیں جہاں تم نفسوں کی مشقت کے بغیر پہنچ ہی نہیں سکتے تھے اور اس نے تمہارے لیے زمین بنائی ہے تو اپنی ضرورتیں اس پر پوری کیا کرو ۔ “
تشریح : رسول اللہ ﷺنے حجۃ الوداع کا خطبہ اپنی اونٹنی پر ارشاد فرمایا تھا۔مگر یہ ایک وقتی ضرورت تھی۔ رسول اللہ ﷺنے حجۃ الوداع کا خطبہ اپنی اونٹنی پر ارشاد فرمایا تھا۔مگر یہ ایک وقتی ضرورت تھی۔