Book - حدیث 256

كِتَابُ الطَّهَارَةِ بَابُ فِي الْجُنُبِ يَغْسِلُ رَأْسَهُ بِالْخِطْمِيٍّ (بِخِطْمِيٍّ) أَيُجْزِئُهُ ذَلِكَ ضعیف حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرِ بْنِ زِيَادٍ، حَدَّثَنَا شَرِيكٌ، عَنْ قَيْسِ بْنِ وَهْبٍ، عَنْ رَجُلٍ مِنْ بَنِي سُوَاءَةَ بْنِ عَامِرٍ، عَنْ عَائِشَةَ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، أَنَّهُ كَانَ يَغْسِلُ رَأْسَهُ بِالْخِطْمِيِّ وَهُوَ جُنُبٌ, يَجْتَزِئُ بِذَلِكَ وَلَا يَصُبُّ عَلَيْهِ الْمَاءَ.

ترجمہ Book - حدیث 256

کتاب: طہارت کے مسائل باب: جنبی آدمی کا غسل کرتے ہوئے خطمی سے سر دھونا ام المؤمنین سیدہ عائشہ ؓا نبی کریم ﷺ کے متعلق بیان کرتی ہیں کہ آپ ﷺ اپنا سر خطمی سے دھو لیا کرتے تھے جبکہ آپ ﷺ جنبی ہوتے اور آپ ﷺ اسی پر کفایت کرتے مزید پانی نہ بہاتے ۔
تشریح : یہ روایت ضعیف ہے اس لیے صابن ، شیمپو وغیرہ اشیاء سے سر دھونے میں پانی کا استعمال ناگزیر ہے ۔ پانی کے بغیر طہارت کا حصول ممکن نہیں۔ یہ روایت ضعیف ہے اس لیے صابن ، شیمپو وغیرہ اشیاء سے سر دھونے میں پانی کا استعمال ناگزیر ہے ۔ پانی کے بغیر طہارت کا حصول ممکن نہیں۔