كِتَابُ الْجِهَادِ بَابٌ فِي تَعْلِيقِ الْأَجْرَاسِ صحیح حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ رَافِعٍ، حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أُوَيْسٍ، حَدَّثَنِي سُلَيْمَانُ بْنُ بِلَالٍ عَنِ الْعَلَاءِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ فِي الْجَرَسِ: >مِزْمَارُ الشَّيْطَانِ<.
کتاب: جہاد کے مسائل
باب: جانوروں کو گھنٹیاں باندھنے کا مسئلہ
سیدنا ابوہریرہ ؓ نے بیان کیا کہ رسول اللہ ﷺ نے گھنٹی کے متعلق فرمایا ” یہ شیطان کا باجا ہے ۔ “
تشریح :
1۔جانوروں کے گلے میں گھنٹیاں اور گھنگرو قسم کی چیزیں باندھناجائز نہیں۔2۔موسیقی کے دوسرے آلات کی حرمت بھی احادیث سے ثابت ہے۔3۔ایسے ہی کتارکھنااگر محض اظہار ہیبت اور زینت کےلئے ہوتو ناجائز ہے۔حفاظت کی نیت سے ہو تو جائز ہے۔