Book - حدیث 2540

كِتَابُ الْجِهَادِ بَابُ الدُّعَاءِ عِنْدَ اللِّقَاءِ صحيح دون ووقت المطر حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ عَلِيٍّ، حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِي مَرْيَمَ، حَدَّثَنَا مُوسَى بْنُ يَعْقُوبَ الزَّمْعِيُّ، عَنْ أَبِي حَازِمٍ، عَنْ سَهْلِ بْنِ سَعْدٍ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: >ثِنْتَانِ لَا تُرَدَّانِ- أَوْ قَلَّمَا تُرَدَّانِ-: الدُّعَاءُ عِنْدَ النِّدَاءِ، وَعِنْدَ الْبَأْسِ، حِينَ يُلْحِمُ بَعْضُهُمْ بَعْضًا<. قَالَ مُوسَى وَحَدَّثَنِي رِزْقُ بْنُ سَعِيدِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ، عَنْ أَبِي حَازِمٍ، عَنْ سَهْلِ بْنِ سَعْدٍ عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: >...وَوَقْتُ الْمَطَرِ<.

ترجمہ Book - حدیث 2540

کتاب: جہاد کے مسائل باب: جنگ کے وقت دعا کی قبولیت کا بیان سیدنا سہل بن سعد ؓ سے مروی ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا ’’ دو وقت کی دعائیں رد نہیں کی جاتیں یا بہت کم رد کی جاتی ہیں ۔ ایک اذان کے وقت اور دوسری جنگ کے وقت ‘ جب لوگ ایک دوسرے کے ساتھ بھڑ جاتے ہیں ۔ ‘‘ موسیٰ ( بن یعقوب ) نے کہا : مجھے رزق بن سعید بن عبدالرحمٰن نے ابوحازم سے ‘ اس نے سہل بن سعد ؓ سے اور انہوں نے نبی کریم ﷺ سے بیان کیا ’’ بارش کے وقت ( بھی دعا رد نہیں کی جاتی ) ۔ ‘‘
تشریح : اذان اور قتال دونوں عمل اللہ کا کلمہ بلند کرنے کے لئے ہیں۔لہذا ان اوقات م میں دعایئں قبول ہوتی ہیں۔ درج زیل حدیث میں جہاد میں معمولی وقت لگانے کی فضیلت کا زکر آرا ہے۔خیال رہے کہ بارش کے وقت کا جملہ صحیح سند سے ثابت نہیں ہے۔ (علامہ البانی) اذان اور قتال دونوں عمل اللہ کا کلمہ بلند کرنے کے لئے ہیں۔لہذا ان اوقات م میں دعایئں قبول ہوتی ہیں۔ درج زیل حدیث میں جہاد میں معمولی وقت لگانے کی فضیلت کا زکر آرا ہے۔خیال رہے کہ بارش کے وقت کا جملہ صحیح سند سے ثابت نہیں ہے۔ (علامہ البانی)