Book - حدیث 2533

كِتَابُ الْجِهَادِ بَابٌ فِي الْغَزْوِ مَعَ أَئِمَّةِ الْجَوْرِ ضعیف حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ صَالِحٍ، حَدَّثَنَا ابْنُ وَهْبٍ، حَدَّثَنِي مُعَاوِيَةُ بْنُ صَالِحٍ عَنِ الْعَلَاءِ بْنِ الْحَارِثِ، عَنْ مَكْحُولٍ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: >الْجِهَادُ وَاجِبٌ عَلَيْكُمْ مَعَ كُلِّ أَمِيرٍ، بَرًّا كَانَ أَوْ فَاجِرًا، وَالصَّلَاةُ وَاجِبَةٌ عَلَيْكُمْ خَلْفَ كُلِّ مُسْلِمٍ، بَرًّا كَانَ أَوْ فَاجِرًا، وَإِنْ عَمِلَ الْكَبَائِرَ، وَالصَّلَاةُ وَاجِبَةٌ عَلَى كُلِّ مُسْلِمٍ، بَرًّا كَانَ أَوْ فَاجِرًا، وَإِنْ عَمِلَ الْكَبَائِرَ<.

ترجمہ Book - حدیث 2533

کتاب: جہاد کے مسائل باب: ظالم حکام کی زیر قیادت جہاد کرنا سیدنا ابوہریرہ ؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا ’’ تم پر ہر امیر کے ساتھ جہاد واجب ہے خواہ نیک ہو یا بد ‘ اور تم پر ہر مسلمان کے پیچھے نماز پڑھنا واجب ہے خواہ وہ نیک ہو یا بد ‘ اگرچہ کبائر کا مرتکب ہی کیوں نہ ہو ‘ اور تم پر واجب ہے کہ ہر مسلمان کی نماز ( جنازہ ) پڑھو خواہ کوئی نیک ہو یا بد ‘ اگرچہ کبائر کا مرتکب ہو ۔ ‘‘
تشریح : یہ دونوں روایات ضعیف ہیں۔ان میں کچھ باتیں صحیح ہیں۔جن کی تایئد دوسری صحیح روایات سے ہوتی ہے۔اور کچھ باتیں صحیح نہیں ہیں۔بہر حال یہ دونوں روایات مدار استدلال نہیں ہیں۔ یہ دونوں روایات ضعیف ہیں۔ان میں کچھ باتیں صحیح ہیں۔جن کی تایئد دوسری صحیح روایات سے ہوتی ہے۔اور کچھ باتیں صحیح نہیں ہیں۔بہر حال یہ دونوں روایات مدار استدلال نہیں ہیں۔