Book - حدیث 253

كِتَابُ الطَّهَارَةِ بَابُ فِي الْمَرْأَةِ هَلْ تَنْقُضُ شَعْرَهَا عِنْدَ الْغُسْلِ صحیح حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ، حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ أَبِي بُكَيْرٍ، حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ نَافِعٍ عَنِ الْحَسَنِ بْنِ مُسْلِمٍ، عَنْ صَفِيَّةَ بِنْتِ شَيْبَةَ، عَنْ عَائِشَةَ، قَالَتْ: كَانَتْ إِحْدَانَا إِذَا أَصَابَتْهَا جَنَابَةٌ, أَخَذَتْ ثَلَاثَ حَفَنَاتٍ هَكَذَا- تَعْنِي: بِكَفَّيْهَا جَمِيعًا- ، فَتَصُبُّ عَلَى رَأْسِهَا، وَأَخَذَتْ بِيَدٍ وَاحِدَةٍ، فَصَبَّتْهَا عَلَى هَذَا الشِّقِّ، وَالْأُخْرَى عَلَى الشِّقِّ الْآخَرِ .

ترجمہ Book - حدیث 253

کتاب: طہارت کے مسائل باب: کیا عورت غسل میں اپنے سر کے بال کھولے؟ ام المؤمنین سیدہ عائشہ ؓا بیان کرتی ہیں کہ ہم میں سے جب کسی کو غسل جنابت کی ضرورت ہوتی تو وہ اس طرح یعنی دونوں ہتھیلیاں اکٹھی کر کے تین لپ پانی لیا کرتی اور اپنے سر پر ڈالتی اور ( پھر باقی جسم پر ) ایک چلو لے کر اس جانب ڈالتی اور دوسرا چلو دوسری جانب ۔