Book - حدیث 2525

كِتَابُ الْجِهَادِ بَابٌ فِي الْجَعَائِلِ فِي الْغَزْوِ ضعیف حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ مُوسَى الرَّازِيُّ، أَخْبَرَنَا ح، وحَدَّثَنَا عَمْرُو بْنُ عُثْمَانَ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ حَرْبٍ الْمَعْنَى وَأَنَا لِحَدِيثِهِ أَتْقَنُ، عَنْ أَبِي سَلَمَةَ سُلَيْمَانُ بْنُ سُلَيْمٍ، عَنْ يَحْيَى بْنِ جَابِرٍ الطَّائِيِّ عَنِ ابْنِ أَخِي أَبِي أَيُّوبَ الْأَنْصَارِيِّ، عَنْ أَبِي أَيُّوبَ، أَنَّهُ سَمِعَ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: >سَتُفْتَحُ عَلَيْكُمُ الْأَمْصَارُ، وَسَتَكُونُ جُنُودٌ مُجَنَّدَةٌ، تُقْطَعُ عَلَيْكُمْ فِيهَا بُعُوثٌ، فَيَكْرَهُ الرَّجُلُ مِنْكُمُ الْبَعْثَ فِيهَا، فَيَتَخَلَّصُ مِنْ قَوْمِهِ، ثُمَّ يَتَصَفَّحُ الْقَبَائِلَ يَعْرِضُ نَفْسَهُ عَلَيْهِمْ، يَقُولُ: مَنْ أَكْفِيهِ بَعْثَ كَذَا؟ مَنْ أَكْفِيهِ بَعْثَ كَذَا؟ أَلَا وَذَلِكَ الْأَجِيرُ إِلَى آخِرِ قَطْرَةٍ مِنْ دَمِهِ<.

ترجمہ Book - حدیث 2525

کتاب: جہاد کے مسائل باب: تنخواہ اور مزدوری طے کر کے جہاد کرنا سیدنا ابوایوب انصاری ؓ سے روایت ہے کہ انہوں نے رسول اللہ ﷺ سے سنا آپ ﷺ فرماتے تھے ” عنقریب تمہارے لیے بڑے بڑے شہر فتح کیے جائیں گے اور لشکر جمع کیے جائیں گے ، ان کے کچھ حصے تمہارے ذمے آئیں گے ( تمہارے مختلف قبیلوں اور علاقوں سے لوگ ان میں شامل کیے جائیں گے ۔ ) تو ( ایسے بھی ہو گا کہ ) تم میں سے کوئی اس فوج میں بغیر اجرت کے شامل ہونا پسند نہیں کرے گا اور اپنی قوم میں سے نکل کھڑا ہو گا اور قبیلہ قبیلہ گھومتا پھرے گا ، اپنے آپ کو ان پر پیش کرے گا اور کہے گا : کون ہے کہ فلاں لشکر میں ، میں اس کی ( طرف سے اجرت پر لڑتے ہوئے ) کفایت کروں ؟ کون ہے کہ فلاں لشکر میں ، میں اس کی طرف سے ( اجرت پر ) کفایت کروں ؟ خبردار ! ایسا آدمی تو محض مزدور ہے خواہ اپنا آخری قطرہ خون بھی بہا دے ۔“