Book - حدیث 252

كِتَابُ الطَّهَارَةِ بَابُ فِي الْمَرْأَةِ هَلْ تَنْقُضُ شَعْرَهَا عِنْدَ الْغُسْلِ حسن حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ عَمْرِو بْنِ السَّرْحِ، حَدَّثَنَا ابْنُ نَافِعٍ يَعْنِي الصَّائِغَ، عَنْ أُسَامَةَ عَنِ الْمَقْبُرِيِّ، عَنْ أُمِّ سَلَمَةَ، أَنَّ امْرَأَةً جَاءَتْ إِلَى أُمِّ سَلَمَةَ... بِهَذَا الْحَدِيثِ. قَالَتْ: فَسَأَلْتُ لَهَا النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ؟ بِمَعْنَاهُ... قَالَ فِيهِ: >وَاغْمِزِي قُرُونَكِ عِنْدَ كُلِّ حَفْنَةٍ

ترجمہ Book - حدیث 252

کتاب: طہارت کے مسائل باب: کیا عورت غسل میں اپنے سر کے بال کھولے؟ ام المؤمنین سیدہ ام سلمہ ؓا کہتی ہیں کہ ایک عورت ان کے پاس آئی اور یہی مسئلہ دریافت کیا ۔ وہ کہتی ہیں کہ میں نے اس کی خاطر رسول اللہ ﷺ سے پوچھا ، اور اوپر کی حدیث کے ہم معانی بیان کیا ، اس روایت میں ہے ” ہر لپ ڈالنے کے بعد اپنے بالوں کی چوٹیاں نچوڑ ڈال ۔ “