Book - حدیث 2519

كِتَابُ الْجِهَادِ بَابُ مَنْ قَاتَلَ لِتَكُونَ كَلِمَةُ اللَّهِ هِيَ الْعُلْيَا ضعیف حَدَّثَنَا مُسْلِمُ بْنُ حَاتِمٍ الْأَنْصَارِيُّ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ مَهْدِيٍّ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ أَبِي الْوَضَّاحِ عَنِ الْعَلَاءِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ رَافِعٍ، عَنْ حَنَانِ بْنِ خَارِجَةَ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو، قَالَ: قَالَ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ عَمْرٍو، يَا رَسُولَ اللَّهِ! أَخْبِرْنِي عَنِ الْجِهَادِ وَالْغَزْوِ؟! فَقَالَ: >يَا عَبْدَ اللَّهِ بْنَ عَمْرٍو! إِنْ قَاتَلْتَ صَابِرًا مُحْتَسِبًا, بَعَثَكَ اللَّهُ صَابِرًا مُحْتَسِبًا، وَإِنْ قَاتَلْتَ مُرَائِيًا مُكَاثِرًا, بَعَثَكَ اللَّه مُرَائِيًا مُكَاثِرًا، يَا عَبْدَ اللَّهِ بْنَ عَمْرٍو! عَلَى أَيِّ حَالٍ قَاتَلْتَ أَوْ قُتِلْتَ, بَعَثَكَ اللَّهُ عَلَى تِلْكَ الْحَالِ<.

ترجمہ Book - حدیث 2519

کتاب: جہاد کے مسائل باب: جو اللہ کا کلمہ بلند کرنے کی نیت سے قتال کرے سیدنا عبداللہ بن عمرو ؓ سے مروی ہے کہ ( میں نے کہا ) اے اللہ کے رسول ! مجھے جہاد اور غزوے کے متعلق ارشاد فرمائیں ۔ آپ ﷺ نے فرمایا ” اے عبداللہ بن عمرو ! اگر تم صبر کے ساتھ اور اجر کی نیت سے قتال کرو تو اللہ تعالیٰ تمہیں صبر کرنے والوں اور اجر کے طلب گاروں میں اٹھائے گا اور اگر تم دکھلاوے اور مال جمع کرنے کی غرض سے قتال کرو تو اللہ تعالیٰ تمہیں ریا کار اور مال جمع کرنے والوں میں اٹھائے گا ، اے عبداللہ بن عمرو ! جس حال ( اور نیت ) میں بھی تم نے لڑائی کی ( جہاد کیا ) یا تمہیں قتل کر دیا گیا تو اللہ تمہیں اسی حالت پر اٹھائے گا ۔ “
تشریح : ہرنیک کام کے لئے اخلاص اور حسن نیت ضروری ہے۔اس لئے جہاد وقتال ہویا دیگر اعمال حسنہ ہر مسلمان کو تمام اعمال میں اپنی نیت کا جائز ہ لیتے رہنا چاہیے۔اس روایت کوشیخ البانی نے ضعیف قرار دیا ہے۔ ہرنیک کام کے لئے اخلاص اور حسن نیت ضروری ہے۔اس لئے جہاد وقتال ہویا دیگر اعمال حسنہ ہر مسلمان کو تمام اعمال میں اپنی نیت کا جائز ہ لیتے رہنا چاہیے۔اس روایت کوشیخ البانی نے ضعیف قرار دیا ہے۔