كِتَابُ الْجِهَادِ بَابٌ فِي نَسْخِ نَفِيرِ الْعَامَّةِ بِالْخَاصَّةِ ضعیف حَدَّثَنَاعُثْمَانُ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ، حَدَّثَنَا زَيْدُ بْنُ الْحُبَابِ، عَنْ عَبْدِ الْمُؤْمِنِ بْنِ خَالِدٍ الْحَنَفِيِّ، حَدَّثَنِي نَجْدَةُ بْنُ نُفَيْعٍ، قَالَ: سَأَلْتُ ابْنَ عَبَّاسٍ عَنْ هَذِهِ الْآيَةِ: {إِلَّا تَنْفِرُوا يُعَذِّبْكُمْ عَذَابًا أَلِيمًا}[التوبة: 39], قَالَ: فَأُمْسِكَ عَنْهُمُ الْمَطَرُ، وَكَانَ عَذَابَهُمْ .
کتاب: جہاد کے مسائل باب: خاص لوگوں کی وجہ سے عام لوگوں نے نفیر ( جہاد میں جانے ) کا حکم منسوخ ہونا نجدہ بن نفیع کہتے ہیں کہ میں نے سیدنا ابن عباس ؓ سے سورۃ التوبہ ( کی آیت 39 ) کی تفسیر پوچھی ، جس میں ہے کہ ” اگر تم جہاد کے لیے نہ نکلو گے تو اللہ تمہیں درد ناک عذاب سے دوچار کر دے گا ۔ “ انہوں نے فرمایا : ان سے بارش روک لی گئی اور یہی ان کا عذاب تھا ۔