Book - حدیث 250

كِتَابُ الطَّهَارَةِ بَابُ فِي الْوُضُوءِ بَعْدَ الْغُسْلِ صحیح حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدٍ النُّفَيْلِيُّ، حَدَّثَنَا زُهَيْرٌ، حَدَّثَنَا أَبُو إِسْحَاقَ عَنِ الْأَسْوَدِ، عَنْ عَائِشَةَ، قَالَتْ: كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَغْتَسِلُ، وَيُصَلِّي الرَّكْعَتَيْنِ، وَصَلَاةَ الْغَدَاةِ، وَلَا أَرَاهُ يُحْدِثُ وُضُوءًا بَعْدَ الْغُسْلِ.

ترجمہ Book - حدیث 250

کتاب: طہارت کے مسائل باب: غسل کے بعد وضو کرنا ام المؤمنین سیدہ عائشہ ؓا کہتی ہیں کہ رسول اللہ ﷺ غسل کرتے ، دو رکعتیں ادا کرتے اور نماز فجر پڑھتے اور میں نہیں سمجھتی کہ آپ ﷺ غسل کے بعد وضو کی تجدید کرتے تھے ۔
تشریح : 1۔ غسل مسنون میں پہلےاستنجااوروضوہے۔لہٰذا غسل کےبعدوضوکےاعادےکی ضرورت نہیں بشرطیکہ شرمگاہ کوہاتھ نہ لگاہو۔ عریان حالت میں وضو بالکل صحیح ہوتاہے۔ 1۔ غسل مسنون میں پہلےاستنجااوروضوہے۔لہٰذا غسل کےبعدوضوکےاعادےکی ضرورت نہیں بشرطیکہ شرمگاہ کوہاتھ نہ لگاہو۔ عریان حالت میں وضو بالکل صحیح ہوتاہے۔