كِتَابُ الْجِهَادِ بَابٌ فِي تَضْعِيفِ الذِّكْرِ فِي سَبِيلِ اللَّهِ تَعَالَى ضعیف حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ عَمْرِو بْنِ السَّرْحِ، حَدَّثَنَا ابْنُ وَهْبٍ، عَنْ يَحْيَى بْنِ أَيُّوبَ وَسَعِيدِ بْنِ أَبِي أَيُّوبَ، عَنْ زَبَّانَ بْنِ فَائِدٍ، عَنْ سَهْلِ بْنِ مُعَاذٍ، عَنْ أَبِيهِ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّسهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: >إِنَّ الصَّلَاةَ وَالصِّيَامَ وَالذِّكْرَ تُضَاعَفُ عَلَى النَّفَقَةِ فِي سَبِيلِ اللَّهِ بِسَبْعِ مِائَةِ ضِعْفٍ<.
کتاب: جہاد کے مسائل باب: دوران جہاد میں اللہ کے ذکر کے ثواب کا بڑھاوا جناب سہل بن معاذ اپنے والد ( معاذ بن انس ؓ ) سے روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا ” اللہ کی راہ میں جہاد کے دوران میں نماز ، روزے اور ذکر کا اجر ، اللہ کی راہ میں خرچ کرنے کے مقابلے میں سات سو گنا تک بڑھا دیا جاتا ہے ۔ “