Book - حدیث 2497

كِتَابُ الْجِهَادِ بَابٌ فِي السَّرِيَّةِ تَخْفِقُ صحیح حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ عُمَرَ بْنِ مَيْسَرَةَ، حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ يَزِيدَ، حَدَّثَنَا حَيْوَةُ وَابْنُ لَهِيعَةَ، قَالَا: حَدَّثَنَا أَبُو هَانِئٍ الْخَوْلَانِيُّ أَنَّهُ سَمِعَ أَبَا عَبْدِ الرَّحْمَنِ الحُبُلِيَّ يَقُولُ سَمِعْتُ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ عَمْرٍو، يَقُولُ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: >مَا مِنْ غَازِيَةٍ تَغْزُو فِي سَبِيلِ اللَّهِ فَيُصِيبُونَ غَنِيمَةً، إِلَّا تَعَجَّلُوا ثُلُثَيْ أَجْرِهِمْ مِنَ الْآخِرَةِ، وَيَبْقَى لَهُمُ الثُّلُثُ، فَإِنْ لَمْ يُصِيبُوا غَنِيمَةً تَمَّ لَهُمْ أَجْرُهُمْ<.

ترجمہ Book - حدیث 2497

کتاب: جہاد کے مسائل باب: جو لشکر غنیمت نہیں پاتا سیدنا عبداللہ بن عمرو ؓ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا ” جو مجاہدین اللہ کی راہ میں جہاد کے لیے نکلتے ہیں اور غنیمت حاصل کر لیتے ہیں ، وہ اپنے آخرت کے اجر میں سے دو تہائی جلد ہی ( اس دنیا ہی میں ) پا لیتے ہیں اور ایک تہائی ان کے لیے باقی رہ جاتا ہے اور اگر انہیں کوئی غنیمت نہ ملے تو ان کا کامل اجر ( قیامت تک کے لیے ) محفوظ ہو جاتا ہے ۔ “
تشریح : انسان جس قدر بھی نعمتیں اس دنیا میں استعمال کررہا ہے۔وہ اپنے آخرت کے حصے سے استعمال کررہا ہے۔یہی وجہ ہے کہ حضرت عبد الرحمٰن بن عوف رضی اللہ تعالیٰ عنہ کا کہنا تھا کہ ہمیں اس قدر جو دنیا دی گئی ہے۔تو ہمیں اندیشہ ہوتا ہے کہ کہیں ہماری نیکیوں کا بدلہ اس دنیا میں تو نہیں دے دیاگیا۔(صحیح البخاری۔الجنائز حدیث 1275)حضرت خباب رضی اللہ تعالیٰ عنہ کا بیان ہے کہ ہم میں سے کچھ کے پھل یہیں پک گئے ہیں۔اور وہ اب ان سے بہرہ ور ہورہے ہیں۔(صحیح البخاری الجنائز حدیث 1276)حضرت عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے اپنے لذید مطعومات ومشروبات کا ستعمال ترک کردیا تھا۔اور آخرت میں کفار سے بالخصوص کہا جائے گا۔ (أَذْهَبْتُمْ طَيِّبَاتِكُمْ فِي حَيَاتِكُمُ الدُّنْيَا وَاسْتَمْتَعْتُم بِهَا فَالْيَوْمَ تُجْزَوْنَ عَذَابَ الْهُونِ بِمَا كُنتُمْ تَسْتَكْبِرُونَ فِي الْأَرْضِ بِغَيْرِ الْحَقِّ وَبِمَا كُنتُمْ تَفْسُقُونَ ﴿٢٠﴾)(الاحقاف ۔20) تم دنیا کی زندگی میں اپنی لذتیں حاصل کرچکے اور ان سے فائدہ اٹھا چکے سو آج تم کو ذلت کا عذاب دیا جائےگا۔یہ اس کی سزا ہے کہ تم زمین میں ناحق غرور کیا کرتے تھے ااور بدکردار تھے انسان جس قدر بھی نعمتیں اس دنیا میں استعمال کررہا ہے۔وہ اپنے آخرت کے حصے سے استعمال کررہا ہے۔یہی وجہ ہے کہ حضرت عبد الرحمٰن بن عوف رضی اللہ تعالیٰ عنہ کا کہنا تھا کہ ہمیں اس قدر جو دنیا دی گئی ہے۔تو ہمیں اندیشہ ہوتا ہے کہ کہیں ہماری نیکیوں کا بدلہ اس دنیا میں تو نہیں دے دیاگیا۔(صحیح البخاری۔الجنائز حدیث 1275)حضرت خباب رضی اللہ تعالیٰ عنہ کا بیان ہے کہ ہم میں سے کچھ کے پھل یہیں پک گئے ہیں۔اور وہ اب ان سے بہرہ ور ہورہے ہیں۔(صحیح البخاری الجنائز حدیث 1276)حضرت عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے اپنے لذید مطعومات ومشروبات کا ستعمال ترک کردیا تھا۔اور آخرت میں کفار سے بالخصوص کہا جائے گا۔ (أَذْهَبْتُمْ طَيِّبَاتِكُمْ فِي حَيَاتِكُمُ الدُّنْيَا وَاسْتَمْتَعْتُم بِهَا فَالْيَوْمَ تُجْزَوْنَ عَذَابَ الْهُونِ بِمَا كُنتُمْ تَسْتَكْبِرُونَ فِي الْأَرْضِ بِغَيْرِ الْحَقِّ وَبِمَا كُنتُمْ تَفْسُقُونَ ﴿٢٠﴾)(الاحقاف ۔20) تم دنیا کی زندگی میں اپنی لذتیں حاصل کرچکے اور ان سے فائدہ اٹھا چکے سو آج تم کو ذلت کا عذاب دیا جائےگا۔یہ اس کی سزا ہے کہ تم زمین میں ناحق غرور کیا کرتے تھے ااور بدکردار تھے