كِتَابُ الْجِهَادِ بَابٌ فِي فَضْلِ الْقَفْلِ فِي سَبِيلِ اللَّهِ تَعَالَى صحیح حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْمُصَفَّى، حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ عَيَّاشٍ عَنِ اللَّيْثِ بْنِ سَعْدٍ، حَدَّثَنَا حَيْوَةُ عَنِ ابْنِ شُفَيٍّ، عَنْ شُفَيِّ بْنِ مَاتِعٍ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ -هُوَ ابْنُ عَمْرٍو-، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ: >قَفْلَةٌ كَغَزْوَةٍ<.
کتاب: جہاد کے مسائل
باب: جہاد سے واپس لوٹنے کا ثواب
سیدنا عبداللہ بن عمرو ؓ روایت کرتے ہیں کہ نبی کریم ﷺ نے فرمایا ” جہاد سے واپس لوٹنا ( فضیلت اور ثواب میں ) ایسے ہے جیسے جہاد کے لیے جانا ۔“
تشریح :
مجاہد کے تمام اعمال ا س کے لئے اللہ تعالیٰ کے ہاں تقرب اور رفع درجات کا باعث ہوتے ہیں۔جہاد سے واپسی کے بعد مجاہد جہاد ہی کی تیاری کرتا۔مذید قوت وسائل فراہم کرتا او رہل خانہ کی خبر گیری کرتا ہے۔اس لئے اس کی واپسی بھی جہاد ہی کی طرح اجرو ثواب کی حامل ہے۔