Book - حدیث 2484

كِتَابُ الْجِهَادِ بَابٌ فِي دَوَامِ الْجِهَادِ صحیح حَدَّثَنَا مُوسَى بْنُ إِسْمَاعِيلَ، حَدَّثَنَا حَمَّادٌ، عَنْ قَتَادَةَ، عَنْ مُطَرِّفٍ، عَنْ عِمْرَانَ بْنِ حُصَيْنٍ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: >لَا تَزَالُ طَائِفَةٌ مِنْ أُمَّتِي يُقَاتِلُونَ عَلَى الْحَقِّ، ظَاهِرِينَ عَلَى مَنْ نَاوَأَهُمْ، حَتَّى يُقَاتِلَ آخِرُهُمُ الْمَسِيحَ الدَّجَّالَ<.

ترجمہ Book - حدیث 2484

کتاب: جہاد کے مسائل باب: جہاد ہمیشہ جاری رہے گا سیدنا عمران بن حصین ؓ کا بیان ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا ” میری امت کا ایک گروہ ہمیشہ حق کے لیے قتال کرتا رہے گا اور وہ اپنے مقابل آنے والوں پر غالب رہیں گے حتیٰ کہ ان کا آخری گروہ مسیح دجال سے لڑائی کرے گا ۔ “
تشریح : اس گروہ سے مراد عقیدہ توحید وسنت کے حامل اور اتباع رسول ﷺ کے پابند لوگ ہیں۔ان کے نام مختلف زمانوں میں مختلف ہوسکتے ہیں۔ان کی پہچان ان کا عقیدہ وعمل اور کردار ہے۔ اس گروہ سے مراد عقیدہ توحید وسنت کے حامل اور اتباع رسول ﷺ کے پابند لوگ ہیں۔ان کے نام مختلف زمانوں میں مختلف ہوسکتے ہیں۔ان کی پہچان ان کا عقیدہ وعمل اور کردار ہے۔