Book - حدیث 2481

كِتَابُ الْجِهَادِ بَابٌ فِي الْهِجْرَةِ هَلْ انْقَطَعَتْ صحیح حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ، حَدَّثَنَا يَحْيَى، عَنْ إِسْمَاعِيلَ بْنِ أَبِي خَالِدٍ، حَدَّثَنَا عَامِرٌ، قَالَ: أَتَى رَجُلٌ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ عَمْرٍو، وَعِنْدَهُ الْقَوْمُ، حَتَّى جَلَسَ عِنْدَهُ، فَقَالَ: أَخْبِرْنِي بِشَيْءٍ سَمِعْتَهُ مِنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ؟ فَقَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: >الْمُسْلِمُ مَنْ سَلِمَ الْمُسْلِمُونَ مِنْ لِسَانِهِ وَيَدِهِ، وَالْمُهَاجِرُ مَنْ هَجَرَ مَا نَهَى اللَّهُ عَنْهُ<.

ترجمہ Book - حدیث 2481

کتاب: جہاد کے مسائل باب: کیا ہجرت منقطع ہو چکی ہے ؟ عامر ( شعبی ) نے کہا : ایک شخص سیدنا عبداللہ بن عمرو ؓ کے پاس آیا جب کہ ان کے پاس اور کچھ لوگ بھی موجود تھے ، وہ بھی ان کے پاس بیٹھ گیا اور کہا : مجھے کوئی ایسی بات بتائیں جو آپ نے رسول اللہ ﷺ سے سنی ہو تو سیدنا عبداللہ بن عمرو ؓ نے کہا : میں نے رسول اللہ ﷺ کو سنا ، آپ ﷺ فرماتے تھے ” مسلمان وہ ہے جس کی زبان اور ہاتھ سے دوسرے مسلمان محفوظ ہوں اور مہاجر وہ ہے جو اللہ کے منع کیے ہوئے کاموں سے باز رہے ۔ “
تشریح : ایک باکردار مسلمان کے اوصاف کو اس حدیث میں جس مختصر اور جامع اندا ز میں پیش کیاگیا ہے۔وہ یقینا ً الہامی ہیں۔ہرمسلمان اپنے آپ کو اس آئینے میں جانچ کراندازہ لگا سکتا ہے کہ وہ کس درجے کا مسلمان ہے۔ ایک باکردار مسلمان کے اوصاف کو اس حدیث میں جس مختصر اور جامع اندا ز میں پیش کیاگیا ہے۔وہ یقینا ً الہامی ہیں۔ہرمسلمان اپنے آپ کو اس آئینے میں جانچ کراندازہ لگا سکتا ہے کہ وہ کس درجے کا مسلمان ہے۔