Book - حدیث 2479

كِتَابُ الْجِهَادِ بَابٌ فِي الْهِجْرَةِ هَلْ انْقَطَعَتْ صحیح حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ مُوسَى الرَّازِيُّ، أَخْبَرَنَا عِيسَى، عَنْ حَرِيزِ بْنِ عُثْمَانَ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَبِي عَوْفٍ، عَنْ أَبِي هِنْدٍ، عَنْ مُعَاوِيَةَ، قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: >لَا تَنْقَطِعُ الْهِجْرَةُ حَتَّى تَنْقَطِعَ التَّوْبَةُ، وَلَا تَنْقَطِعُ التَّوْبَةُ حَتَّى تَطْلُعَ الشَّمْسُ مِنْ مَغْرِبِهَا<

ترجمہ Book - حدیث 2479

کتاب: جہاد کے مسائل باب: کیا ہجرت منقطع ہو چکی ہے ؟ سیدنا معاویہ ؓ سے مروی ہے ، وہ کہتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ ﷺ کو سنا ، آپ ﷺ فرماتے تھے ” ہجرت ختم نہیں ہو سکتی ، حتیٰ کہ توبہ منقطع ہو جائے ، اور توبہ اس وقت تک منقطع نہیں ہو گی ، حتیٰ کہ سورج مغرب سے طلوع ہو ۔ “
تشریح : سورج کا مٖغرب سے طلوع ہونا آثار قیامت کی بہت بڑی نشانی ہے۔اور اس وقت تک توبہ کرنے کا کھلا موقع ہے۔ اس طرح دین وایمان کی حفاظت کے لئے اگر انسان دارلکفر کوچھوڑے اور دارلسلام میں سکونت اختیار کرے تو اس کے مہاجر ہونے میں کوئی مانع نہیں ہے۔ سورج کا مٖغرب سے طلوع ہونا آثار قیامت کی بہت بڑی نشانی ہے۔اور اس وقت تک توبہ کرنے کا کھلا موقع ہے۔ اس طرح دین وایمان کی حفاظت کے لئے اگر انسان دارلکفر کوچھوڑے اور دارلسلام میں سکونت اختیار کرے تو اس کے مہاجر ہونے میں کوئی مانع نہیں ہے۔