Book - حدیث 247

كِتَابُ الطَّهَارَةِ بَابُ فِي الْغُسْلِ مِنْ الْجَنَابَةِ ضعیف حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ بْنُ سَعِيدٍ، حَدَّثَنَا أَيُّوبُ بْنُ جَابِرٍ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُصْمٍ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ، قَالَ: كَانَتِ الصَّلَاةُ خَمْسِينَ، وَالْغُسْلُ مِنَ الْجَنَابَةِ سَبْعَ مِرَارٍ، وَغَسْلُ الْبَوْلِ مِنَ الثَّوْبِ سَبْعَ مِرَارٍ، فَلَمْ يَزَلْ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَسْأَلُ، حَتَّى جُعِلَتِ الصَّلَاةُ خَمْسًا، وَالْغُسْلُ مِنَ الْجَنَابَةِ مَرَّةً، وَغَسْلُ الْبَوْلِ مِنَ الثَّوْبِ مَرَّةً.

ترجمہ Book - حدیث 247

کتاب: طہارت کے مسائل باب: غسل جنابت کا بیان سیدنا عبداللہ بن عمر ؓ کہتے ہیں کہ ( شروع شروع میں ) نمازیں پچاس اور غسل جنابت سات سات بار تھا ۔ اسی طرح وہ کپڑا جسے پیشاب لگ جاتا اس کا دھونا بھی سات بار تھا ۔ تو رسول اللہ ﷺ اس بارے میں ( تخفیف کا ) سوال برابر کرتے رہے حتیٰ کہ نمازوں کو پانچ اور غسل جنابت اور پیشاب لگے کپڑے کا دھونا ایک بار کر دیا گیا ۔
تشریح : مسئلہ اسی طرح ہےہ غسل جنابت میں ایک باجسم پرپانی بہاناواجب ہے۔ ایسےہی کپڑےکادھونابھی ایک ہی بارہے۔ مسئلہ اسی طرح ہےہ غسل جنابت میں ایک باجسم پرپانی بہاناواجب ہے۔ ایسےہی کپڑےکادھونابھی ایک ہی بارہے۔