Book - حدیث 2467

كِتَابُ الصَّیامِ بَابُ الْمُعْتَكِفِ يَدْخُلُ الْبَيْتَ لِحَاجَتِهِ صحيح حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مَسْلَمَةَ، عَنْ مَالِكٍ عَنِ ابْنِ شِهَابٍ، عَنْ عُرْوَةَ بْنِ الزُّبَيْرِ، عَنْ عَمْرَةَ بِنْتِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ، عَنْ عَائِشَةَ، قَالَتْ: كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِذَا اعْتَكَفَ يُدْنِي إِلَيَّ رَأْسَهُ فَأُرَجِّلُهُ، وَكَانَ لَا يَدْخُلُ الْبَيْتَ إِلَّا لِحَاجَةِ الْإِنْسَانِ.

ترجمہ Book - حدیث 2467

کتاب: روزوں کے احکام و مسائل باب: معتکف اپنی ضروری حاجت کے لیے گھر جا سکتا ہے ام المؤمنین سیدہ عائشہ ؓا بیان کرتی ہیں کہ رسول اﷲ ﷺ اعتکاف کے دوران میں اپنا سر مبارک میری طرف جھکا دیتے اور میں اس میں کنگھی کر دیتی اور آپ ﷺ قضائے حاجت کے لیے ہی گھر میں تشریف لایا کرتے تھے ۔
تشریح : (1) اثنائے اعتکاف میں بیوی اپنے شوہر کی خڈمت کر سکتی ہے خواہ حائضہ بھی ہو۔ (صحيح البخاري‘ الاعتكاف‘ حديث:2031) مگر عمر کے لحاظ سے احتیاط لازم ہے۔ (2) روزے اور اعتکاف میں جسم و لباس کی نظافت کا اہتمام رکھنا چاہیے۔ (3) قضائے حاجت کے لیے انسان اپنے معتکف اور مسجد سے باہر یا اپنے گھر بھی جا سکتا ہے۔ ایسے ہی اگر کوئی خادم میسر نہ ہو تو کھانا کھانے کے لیے جانا بھی مباح ہو گا۔ (4) اس حدیث کی سند میں عن عروہ کے بعد عن عمرة بنت عبدالرحمن المزيد في متصل الاسانيد کی قسم سے ہے۔(بذل المجهود) (1) اثنائے اعتکاف میں بیوی اپنے شوہر کی خڈمت کر سکتی ہے خواہ حائضہ بھی ہو۔ (صحيح البخاري‘ الاعتكاف‘ حديث:2031) مگر عمر کے لحاظ سے احتیاط لازم ہے۔ (2) روزے اور اعتکاف میں جسم و لباس کی نظافت کا اہتمام رکھنا چاہیے۔ (3) قضائے حاجت کے لیے انسان اپنے معتکف اور مسجد سے باہر یا اپنے گھر بھی جا سکتا ہے۔ ایسے ہی اگر کوئی خادم میسر نہ ہو تو کھانا کھانے کے لیے جانا بھی مباح ہو گا۔ (4) اس حدیث کی سند میں عن عروہ کے بعد عن عمرة بنت عبدالرحمن المزيد في متصل الاسانيد کی قسم سے ہے۔(بذل المجهود)