Book - حدیث 2465

كِتَابُ الصَّیامِ بَابٌ أَيْنَ يَكُونُ الِاعْتِكَافُ صحیح حَدَّثَنَا سُلَيْمَانُ بْنُ دَاوُدَ الْمَهْرِيُّ، أَخْبَرَنَا ابْنُ وَهْبٍ، عَنْ يُونُسَ أَنَّ نَافِعًا، أَخْبَرَهُ عَنِ ابْنِ عُمَرَ، أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ يَعْتَكِفُ الْعَشْرَ الْأَوَاخِرَ مِنْ رَمَضَانَ. قَالَ نَافِعٌ: وَقَدْ أَرَانِي عَبْدُ اللَّهِ الْمَكَانَ الَّذِي كَانَ يَعْتَكِفُ فِيهِ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مِنَ الْمَسْجِدِ.

ترجمہ Book - حدیث 2465

کتاب: روزوں کے احکام و مسائل باب: اعتکاف کہاں ہونا چاہیے؟ سیدنا عبداللہ بن عمر ؓ سے مروی ہے کہ نبی کریم ﷺ رمضان کا آخری عشرہ اعتکاف فرمایا کرتے تھے ۔ نافع کہتے ہیں کہ سیدنا عبداللہ ؓ نے مجھے مسجد نبوی میں وہ جگہ دکھائی جہاں رسول اﷲ ﷺ اعتکاف فرمایا کرتے تھے ۔
تشریح : اعتکاف کے لیے مسجد ہی مشروع و مسنون مقام ہے جیسے کہ قرآن مجید نے ذکر کیا ہے: (وَلَا تُبَـٰشِرُ‌وهُنَّ وَأَنتُمْ عَـٰكِفُونَ فِى ٱلْمَسَـٰجِدِ) (البقرة:187) اور جب تک تم مساجد میں اعتکاف کیے ہوئے ہو تو عورتوں سے ملاپ نہ کرو۔ اعتکاف کے لیے مسجد ہی مشروع و مسنون مقام ہے جیسے کہ قرآن مجید نے ذکر کیا ہے: (وَلَا تُبَـٰشِرُ‌وهُنَّ وَأَنتُمْ عَـٰكِفُونَ فِى ٱلْمَسَـٰجِدِ) (البقرة:187) اور جب تک تم مساجد میں اعتکاف کیے ہوئے ہو تو عورتوں سے ملاپ نہ کرو۔