Book - حدیث 2463

كِتَابُ الصَّیامِ بَابُ الِاعْتِكَافِ صحیح حَدَّثَنَا مُوسَى بْنُ إِسْمَاعِيلَ، حَدَّثَنَا حَمَّادٌ، أَخْبَرَنَا ثَابِتٌ، عَنْ أَبِي رَافِعٍ، عَنْ أُبَيِّ بْنِ كَعْبٍ، أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ يَعْتَكِفُ الْعَشْرَ الْأَوَاخِرَ مِنْ رَمَضَانَ، فَلَمْ يَعْتَكِفْ عَامًا، فَلَمَّا كَانَ فِي الْعَامِ الْمُقْبِلِ اعْتَكَفَ عِشْرِينَ لَيْلَةً.

ترجمہ Book - حدیث 2463

کتاب: روزوں کے احکام و مسائل باب: اعتکاف کے احکام ومسائل سیدنا ابی بن کعب ؓ سے مروی ہے کہ نبی کریم ﷺ رمضان کا آخری عشرہ اعتکاف فرمایا کرتے تھے ۔ ایک سال آپ ﷺ اعتکاف نہ بیٹھ سکے تو اگلے سال آپ ﷺ نے بیس رات تک اعتکاف فرمایا ۔
تشریح : نفل اعمال کی قضا واجب تو نہیں ہے مگر ادا کرنے میں بہت اجرو فضیلت ہے۔ بالخصوص نبی صلی اللہ علیہ وسلم اس کا اہتمام فرمایا کرتے تھے۔ نفل اعمال کی قضا واجب تو نہیں ہے مگر ادا کرنے میں بہت اجرو فضیلت ہے۔ بالخصوص نبی صلی اللہ علیہ وسلم اس کا اہتمام فرمایا کرتے تھے۔