Book - حدیث 2461

كِتَابُ الصَّیامِ بَابُ مَا يَقُولُ الصَّائِمُ إِذَا دُعِيَ إِلَى الطَّعَامِ صحیح حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ، حَدَّثَنَا سُفْيَانُ، عَنْ أَبِي الزِّنَادِ عَنِ الْأَعْرَجِ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّم:َ إِذَا دُعِيَ أَحَدُكُمْ إِلَى طَعَامٍ وَهُوَ صَائِمٌ, فَلْيَقُلْ: إِنِّي صَائِمٌ.

ترجمہ Book - حدیث 2461

کتاب: روزوں کے احکام و مسائل باب: روزے دار کھانے کی دعوت میں کیا کہے؟ سیدنا ابوہریرہ ؓ کا بیان ہے کہ رسول اﷲ ﷺ نے فرمایا ” جب تم میں سے کسی کو کھانے میں بلایا جائے اور اس نے روزہ رکھا ہوا ہو تو کہہ دے کہ میں روزے سے ہوں ۔ “
تشریح : کھانے کی دعوت میں شریک ہونا افضل ہے۔ تاہم اگر عذر کرے اور بتا دے کہ میں روزے سے ہوں تو بھی جائز ہے۔ یا یہ مفہوم بھی ہے کہ اہل مجلس کو اپنے روزے کی خبر دے تو کوئی عیب کی بات نہیں۔ کھانے کی دعوت میں شریک ہونا افضل ہے۔ تاہم اگر عذر کرے اور بتا دے کہ میں روزے سے ہوں تو بھی جائز ہے۔ یا یہ مفہوم بھی ہے کہ اہل مجلس کو اپنے روزے کی خبر دے تو کوئی عیب کی بات نہیں۔