Book - حدیث 246

كِتَابُ الطَّهَارَةِ بَابُ فِي الْغُسْلِ مِنْ الْجَنَابَةِ ضعیف حَدَّثَنَا حُسَيْنُ بْنُ عِيسَى الْخُرَاسَانِيُّ، حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِي فُدَيْكٍ عَنِ ابْنِ أَبِي ذِئْبٍ، عَنْ شُعْبَةَ، قَالَ: إِنَّ ابْنَ عَبَّاسٍ كَانَ إِذَا اغْتَسَلَ مِنَ الْجَنَابَةِ، يُفْرِغُ بِيَدِهِ الْيُمْنَى عَلَى يَدِهِ الْيُسْرَى سَبْعَ مِرَارٍ، ثُمَّ يَغْسِلُ فَرْجَهُ، فَنَسِيَ مَرَّةً كَمْ أَفْرَغَ! فَسَأَلَنِي: كَمْ أَفْرَغْتُ؟ فَقُلْتُ: لَا أَدْرِي، فَقَالَ: لَا أُمَّ لَكَ، وَمَا يَمْنَعُكَ أَنْ تَدْرِيَ، ثُمَّ يَتَوَضَّأُ وُضُوءَهُ لِلصَّلَاةِ، ثُمَّ يُفِيضُ عَلَى جِلْدِهِ الْمَاءَ، ثُمَّ يَقُولُ: هَكَذَا كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَتَطَهَّرُ.

ترجمہ Book - حدیث 246

کتاب: طہارت کے مسائل باب: غسل جنابت کا بیان جناب شعبہ ( ابوعبداللہ بن دینار مولیٰ ابن عباس ) بیان کرتے ہیں کہ سیدنا ابن عباس ؓ جب غسل جنابت کرتے تو اپنے دائیں ہاتھ سے بائیں پر سات بار پانی ڈالتے ۔ پھر اپنی شرمگاہ دھوتے ۔ ایک دفعہ وہ بھول گئے کہ کتنی بار پانی ڈالا ہے تو مجھ سے پوچھنے لگے کہ میں نے کتنی بار پانی ڈالا ہے ؟ میں نے کہا مجھے معلوم نہیں ، کہا نہ رہے تیری ماں ! جاننے سے تجھے کیا مانع ہوا ؟ پھر وضو کیا جیسے کہ نماز کے لیے ہوتا ہے ۔ پھر اپنے جسم پر پانی ڈالتے اور کہتے کہ رسول اللہ ﷺ اسی طرح سے طہارت حاصل کیا کرتے تھے ۔