Book - حدیث 2444

كِتَابُ الصَّیامِ بَابٌ فِي صَوْمِ يَوْمِ عَاشُورَاءَ صحیح حَدَّثَنَا زِيَادُ بْنُ أَيُّوبَ، حَدَّثَنَا هُشَيْمٌ، حَدَّثَنَا أَبُو بِشْرٍ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ، قَالَ: لَمَّا قَدِمَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ الْمَدِينَةَ, وَجَدَ الْيَهُودَ يَصُومُونَ عَاشُورَاءَ، فَسُئِلُوا عَنْ ذَلِكَ؟ فَقَالُوا: هَذَا الْيَوْمُ الَّذِي أَظْهَرَ اللَّهُ فِيهِ مُوسَى عَلَى فِرْعَوْنَ، وَنَحْنُ نَصُومُهُ تَعْظِيمًا لَهُ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّم:َ نَحْنُ أَوْلَى بِمُوسَى مِنْكُمْ، وَأَمَرَ بِصِيَامِهِ.

ترجمہ Book - حدیث 2444

کتاب: روزوں کے احکام و مسائل باب: یوم عاشورا کے روزے کا بیان سیدنا ابن عباس ؓ سے مروی ہے کہ نبی کریم ﷺ جب مدینہ منورہ تشریف لائے تو دیکھا کہ یہود عاشورا کا روزہ رکھتے ہیں ۔ ان سے اس کے بارے میں پوچھا گیا ، تو انہوں نے کہا : یہ دن وہ ہے کہ جس میں اللہ تعالیٰ نے موسیٰ علیہ السلام کو فرعون پر غالب فرمایا تھا ، اور ہم اس کی تعظیم میں روزہ رکھتے ہیں ۔ تو رسول اللہ ﷺ نے فرمایا ” ہم تمہاری نسبت موسیٰ علیہ السلام سے زیادہ قریب ہیں “ اور اس دن کے روزے کا حکم ارشاد فرمایا ۔