Book - حدیث 2435

كِتَابُ الصَّیامِ بَابٌ كَيْفَ كَانَ يَصُومُ النَّبِيُّﷺ؟ حسن صحيح حَدَّثَنَا مُوسَى بْنُ إِسْمَاعِيلَ، حَدَّثَنَا حَمَّادٌ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَمْرٍو، عَنْ أَبِي سَلَمَةَ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ... بِمَعْنَاهُ، زَادَ: كَانَ يَصُومُهُ إِلَّا قَلِيلًا، بَلْ كَانَ يَصُومُهُ كُلَّهُ.

ترجمہ Book - حدیث 2435

کتاب: روزوں کے احکام و مسائل باب: نبی کریم ﷺ کے روزے رکھنے کی کیفیت سیدنا ابوہریرہ ؓ ، نبی کریم ﷺ کے متعلق بیان کرتے ہیں جیسے کہ مذکورہ بالا حدیث عائشہ میں گزرا ہے ۔ اور اس میں اس قدر زیادہ ہے کہ آپ ﷺ شعبان میں بہت کم ناغہ فرماتے تھے بلکہ ( گویا ) سارا شعبان ہی روزے رکھتے تھے ۔