Book - حدیث 243

كِتَابُ الطَّهَارَةِ بَابُ فِي الْغُسْلِ مِنْ الْجَنَابَةِ صحیح حَدَّثَنَا عَمْرُو بْنُ عَلِيٍّ الْبَاهِلِيُّ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ أَبِي عَدِيٍّ، حَدَّثَنِي سَعِيدٌ، عَنْ أَبِي مَعْشَرٍ عَنِ النَّخَعِيِّ عَنِ الْأَسْوَدِ، عَنْ عَائِشَةَ، قَالَتْ: كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: >إِذَا أَرَادَ أَنْ يَغْتَسِلَ مِنَ الْجَنَابَةِ بَدَأَ بِكَفَّيْهِ فَغَسَلَهُمَا، ثُمَّ غَسَلَ مَرَافِغَهُ وَأَفَاضَ عَلَيْهِ الْمَاءَ، فَإِذَا أَنْقَاهُمَا, أَهْوَى بِهِمَا إِلَى حَائِطٍ، ثُمَّ يَسْتَقْبِلُ الْوُضُوءَ، وَيُفِيضُ الْمَاءَ عَلَى رَأْسِهِ.

ترجمہ Book - حدیث 243

کتاب: طہارت کے مسائل باب: غسل جنابت کا بیان ام المؤمنین سیدہ عائشہ ؓا بیان کرتی ہیں کہ رسول اللہ ﷺ جب غسل جنابت کا ارادہ کرتے تو اپنے ہاتھوں سے ابتداء کرتے ، انہیں دھوتے پھر اپنی شرمگاہ کے گردا گرد دھوتے ( یعنی شرمگاہ ، چڈے ، رانیں اور گھٹنوں کے پیچھے والا حصہ دھوتے ) اور اس پر پانی بہاتے پھر ( شرمگاہ کی صفائی کے بعد ) اپنے ہاتھوں کو صاف کر لیتے تو ( مزید طہارت کے لیے ) ان ہاتھوں کو دیوار پر مارتے ( یعنی مٹی سے ملتے ) پھر وضو شروع کرتے اور اپنے سر پر پانی ڈالتے ۔