كِتَابُ الصَّیامِ بَابٌ فِي صَوْمِ الْمُحَرَّمِ صحیح حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ وَقُتَيْبَةُ بْنُ سَعِيدٍ، قَالَا: حَدَّثَنَا أَبُو عَوَانَةَ، عَنْ أَبِي بِشْرٍ، عَنْ حُمَيْدِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّم:َ >أَفْضَلُ الصِّيَامِ بَعْدَ شَهْرِ رَمَضَانَ: شَهْرُ اللَّهِ الْمُحَرَّمُ، وَإِنَّ أَفْضَلَ الصَّلَاةِ بَعْدَ الْمَفْرُوضَةِ: صَلَاةٌ مِنَ اللَّيْلِ. لَمْ يَقُلْ قُتَيْبَةُ شَهْرٌ قَالَ رَمَضَانُ.
کتاب: روزوں کے احکام و مسائل
باب: ماہ محرم میں روزے کا بیان
سیدنا ابوہریرہ ؓ سے مروی ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا ” سب سے افضل روزے ماہ رمضان کے بعد ، اللہ کے مہینے محرم کے روزے ہیں ، اور سب سے افضل نماز فرضوں کے بعد رات کی نماز ہے ۔ “ قتیبہ بن سعید نے «شهر» کا لفظ استعمال نہیں کیا ، بلکہ صرف «رمضان» کہا ۔
تشریح :
محرم کے مہینے میں نفلی روزوں کی بڑی فضیلت ہے۔ علاوہ ازیں عاشورہ محرم اور اس کے ساتھ ایک دن اور ملا کر روزہ رکھنے کا مسئلہ ہے جس کی تفصیل آگے آ رہی ہے۔
محرم کے مہینے میں نفلی روزوں کی بڑی فضیلت ہے۔ علاوہ ازیں عاشورہ محرم اور اس کے ساتھ ایک دن اور ملا کر روزہ رکھنے کا مسئلہ ہے جس کی تفصیل آگے آ رہی ہے۔