Book - حدیث 242

كِتَابُ الطَّهَارَةِ بَابُ فِي الْغُسْلِ مِنْ الْجَنَابَةِ صحیح حَدَّثَنَا سُلَيْمَانُ بْنُ حَرْبٍ الْوَاشِحِيُّ وَمُسَدَّدٌ، قَالَا: حَدَّثَنَا حَمَّادٌ، عَنْ هِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ عَائِشَةَ، قَالَتْ: كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: إِذَا اغْتَسَلَ مِنَ الْجَنَابَةِ- قَالَ سُلَيْمَانُ: -يَبْدَأُ فَيُفْرِغُ بِيَمِينِهِ عَلَى شِمَالِهِ- وَقَالَ مُسَدَّدٌ: غَسَلَ يَدَيْهِ يَصُبُّ الْإِنَاءَ عَلَى يَدِهِ الْيُمْنَى، ثُمَّ اتَّفَقَا: -فَيَغْسِلُ فَرْجَهُ- وَقَالَ مُسَدَّدٌ: يُفْرِغُ عَلَى شِمَالِهِ، وَرُبَّمَا كَنَتْ عَنِ الْفَرْجِ -ثُمَّ يَتَوَضَّأُ وُضُوءَهُ لِلصَّلَاةِ، ثُمَّ يُدْخِلُ يَدَيْهِ فِي الْإِنَاءِ فَيُخَلِّلُ شَعْرَهُ حَتَّى إِذَا رَأَى أَنَّهُ قَدْ أَصَابَ الْبَشْرَةَ -أَوْ أَنْقَى الْبَشْرَةَ- أَفْرَغَ عَلَى رَأْسِهِ ثَلَاثًا، فَإِذَا فَضَلَ فَضْلَةٌ, صَبَّهَا عَلَيْهِ.

ترجمہ Book - حدیث 242

کتاب: طہارت کے مسائل باب: غسل جنابت کا بیان ام المؤمنین سیدہ عائشہ ؓا بیان کرتی ہیں کہ رسول اللہ ﷺ جب غسل جنابت کرتے ، سلیمان کی روایت میں ہے ، ابتداء کرتے تو اپنے دائیں ہاتھ سے بائیں پر پانی ڈالتے ۔ اور مسدد کی روایت میں ہے اپنے دونوں ہاتھ دھوتے ، برتن کو اپنے دائیں ہاتھ پر اوندھا کرتے ۔ اس کے بعد دونوں مشائخ روایت کرنے میں متفق ہیں کہ پھر اپنی شرمگاہ دھوتے اور بقول مسدد اپنے بائیں ہاتھ پر پانی ڈالتے اور بسا اوقات وہ ( سیدہ عائشہ ؓا ) شرمگاہ کا ذکر کنایہ سے کرتیں ، پھر آپ ﷺ نماز کے وضو کی طرح کا وضو کرتے ، پھر اپنے ہاتھ پانی میں ڈالتے اور اپنے بالوں کا خلال کرتے ، جب سمجھتے کہ جلد تر ہو گئی ہے یا صاف ہو گئی ہے تو اپنے سر پر تین لپ پانی ڈالتے ( اور آخر غسل میں ) اگر کوئی پانی بچ رہتا تو اپنے جسم پر ڈال لیتے ۔