Book - حدیث 240

كِتَابُ الطَّهَارَةِ بَابُ فِي الْغُسْلِ مِنْ الْجَنَابَةِ صحیح حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّى، حَدَّثَنَا أَبُو عَاصِمٍ، عَنْ حَنْظَلَةَ عَنِ الْقَاسِمِ، عَنْ عَائِشَةَ، قَالَتْ: كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: >إِذَا اغْتَسَلَ مِنَ الْجَنَابَةِ دَعَا بِشَيْءٍ مِنْ نَحْوِ الْحِلَابِ، فَأَخَذَ بِكَفَّيْهِ فَبَدَأَ بِشِقِّ رَأْسِهِ الْأَيْمَنِ، ثُمَّ الْأَيْسَرِ، ثُمَّ أَخَذَ بِكَفَّيْهِ، فَقَالَ بِهِمَا عَلَى رَأْسِهِ.

ترجمہ Book - حدیث 240

کتاب: طہارت کے مسائل باب: غسل جنابت کا بیان ام المؤمنین سیدہ عائشہ ؓا بیان کرتی ہیں کہ جب رسول اللہ ﷺ نے غسل جنابت کرنا ہوتا تو دودھ کے ڈول کی طرح کا برتن طلب کرتے ۔ پھر اپنے دونوں ہاتھوں سے پانی لیتے اور اپنے سر کی دائیں جانب سے شروع کرتے پھر بائیں جانب پھر اپنے دونوں ہاتھوں سے پانی لیتے اور اپنے سر پر ڈالتے تھے ۔
تشریح : [حلاب] کاترجمہ’’دودھ کابرتن‘‘ہی راجح ہےجیسےکہ صاحب عون المعبودنےنقل کیاہےکہ صحیح ابوعوانہ میں ابوعاصم سےاس کی تفصیل یوں واردہےکہ یہ ہرطرف سےبالشت سےقدرےکم ہوتاتھا۔بیہقی کی روایت میں اس کو کوزےکےبرابربتایاگیاہےجس میں آٹھ رطل پانی آسکتاہےیعنی ڈیڑھ صاع۔ [حلاب] کاترجمہ’’دودھ کابرتن‘‘ہی راجح ہےجیسےکہ صاحب عون المعبودنےنقل کیاہےکہ صحیح ابوعوانہ میں ابوعاصم سےاس کی تفصیل یوں واردہےکہ یہ ہرطرف سےبالشت سےقدرےکم ہوتاتھا۔بیہقی کی روایت میں اس کو کوزےکےبرابربتایاگیاہےجس میں آٹھ رطل پانی آسکتاہےیعنی ڈیڑھ صاع۔