Book - حدیث 24

كِتَابُ الطَّهَارَةِ بَابُ فِي الرَّجُلِ يَبُولُ بِاللَّيْلِ فِي الْإِنَاءِ ثُمَّ يَضَعُهُ عِنْدَهُ حسن صحیح حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عِيسَى حَدَّثَنَا حَجَّاجٌ عَنْ ابْنِ جُرَيْجٍ عَنْ حُكَيْمَةَ بِنْتِ أُمَيْمَةَ بِنْتِ رُقَيْقَةَ عَنْ أُمِّهَا أَنَّهَا قَالَتْ كَانَ لِلنَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَدَحٌ مِنْ عِيدَانٍ تَحْتَ سَرِيرِهِ يَبُولُ فِيهِ بِاللَّيْلِ

ترجمہ Book - حدیث 24

کتاب: طہارت کے مسائل باب: انسان رات کو کسی برتن میں پیشاب کرے او رپھر اسے اپنے پاس پڑا رہنے دے سیدہ امیمہ بنت رقیقہ ؓا روایت کرتی ہیں کہ نبی کریم ﷺ کے پاس لکڑی کا ایک پیالہ تھا ، جو آپ ﷺ کی چارپائی کے نیچے رکھا ہوتا تھا ۔ آپ ﷺ رات کو اس میں پیشاب کر لیا کرتے تھے ۔
تشریح : فائدہ: بیماری ، سردی یا کسی دوسرے عذر کی بنا پر انسان کسی برتن میں پیشاب کرلے اور بعد میں اسے باہر گرا دیا جائے تو اس میں کوئی حرج نہیں ہے۔ فائدہ: بیماری ، سردی یا کسی دوسرے عذر کی بنا پر انسان کسی برتن میں پیشاب کرلے اور بعد میں اسے باہر گرا دیا جائے تو اس میں کوئی حرج نہیں ہے۔