Book - حدیث 2381

كِتَابُ الصَّیامِ بَابُ الصَّائِمِ يَسْتَقِيءُ عَامِدًا صحیح حَدَّثَنَا أَبُو مَعْمَرٍ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ عَمْرٍو، حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَارِثِ، حَدَّثَنَا الْحُسَيْنُ، عَنْ يَحْيَى، حَدَّثَنِي عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ عَمْرٍو الْأَوْزَاعِيُّ، عَنْ يَعِيشَ بْنِ الْوَلِيدِ بْنِ هِشَامٍ أَنَّ أَبَاهُ حَدَّثَهُ، حَدَّثَنِي مَعْدَانُ بْنُ طَلْحَةَ، أَنَّ أَبَا الدَّرْدَاءِ حَدَّثَهُ، أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَاءَ، فَأَفْطَرَ. فَلَقِيتُ ثَوْبَانَ -مَوْلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ- فِي مَسْجِدِ دِمَشْقَ، فَقُلْتُ: إِنَّ أَبَا الدَّرْدَاءِ حَدَّثَنِي، أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَاءَ، فَأَفْطَرَ؟! قَالَ: صَدَقَ، وَأَنَا صَبَبْتُ لَهُ وَضُوءَهُ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ.

ترجمہ Book - حدیث 2381

کتاب: روزوں کے احکام و مسائل باب: روزے دار جان بوجھ کر قے کرے تو ؟ سیدنا ابودرداء ؓ نے بیان کیا کہ رسول اللہ ﷺ نے قے کی اور روزہ توڑ ڈالا ۔ ( معدان کہتے ہیں کہ ) پھر سیدنا ثوبان مولیٰ رسول اللہ ﷺ سے دمشق کی مسجد میں میری ملاقات ہوئی تو میں نے ان سے کہا : سیدنا ابولدرداء ؓ نے مجھے بتایا ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے قے کی اور روزہ توڑ ڈالا تھا ۔ کہا کہ انہوں نے صحیح کہا ہے اور میں نے ہی آپ ﷺ کے لیے وضو کا پانی انڈیلا تھا ۔
تشریح : عمدا قے کرنے سے روزہ ٹوٹ جاتا ہے اور قضا لازم آتی ہے، بخلاف اس کے کہ ازخود قے آئے۔ خود بخود قے آنے سے نہ روزہ ٹوٹتا ہے، اور نہ قضا لازم آتی ہے۔ عمدا قے کرنے سے روزہ ٹوٹ جاتا ہے اور قضا لازم آتی ہے، بخلاف اس کے کہ ازخود قے آئے۔ خود بخود قے آنے سے نہ روزہ ٹوٹتا ہے، اور نہ قضا لازم آتی ہے۔