Book - حدیث 2379

كِتَابُ الصَّیامِ بَابٌ فِي الْكُحْلِ عِنْدَ النَّوْمِ لِلصَّائِمِ حسن حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ الْمُخَرِّمِيُّ وَيَحْيَى بْنُ مُوسَى الْبَلْخِيُّ، قَالَا: حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ عِيسَى، عَنْ الْأَعْمَشِ، قَالَ: مَا رَأَيْتُ أَحَدًا مِنْ أَصْحَابِنَا يَكْرَهُ الْكُحْلَ لِلصَّائِمِ، وَكَانَ إِبْرَاهِيمُ يُرَخِّصُ أَنْ يَكْتَحِلَ الصَّائِمُ بِالصَّبِرِ.

ترجمہ Book - حدیث 2379

کتاب: روزوں کے احکام و مسائل باب: روزے دار سوتے وقت سرمہ استعمال کرے تو...؟ جناب اعمش کہتے ہیں ( یہ صغار تابعین میں سے ہیں ) میں نے اپنے اہل علم دوستوں ( فقہاء و محدثین ) میں سے کسی کو نہیں پایا کہ روزے دار کے لیے سرمے کو مکروہ سمجھتے ہوں ۔ اور ابراہیم نخعی اجازت دیتے تھے کہ روزے دار ایلوا کو بطور سرمہ استعمال کرے ۔
تشریح : روزے کی حالت میں آنکھ میں سرمہ لگانا یا دوا ڈال لینا جائز ہے۔ روزے کی حالت میں آنکھ میں سرمہ لگانا یا دوا ڈال لینا جائز ہے۔