Book - حدیث 2361

كِتَابُ الصَّیامِ بَابٌ فِي الْوِصَالِ صحیح حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ بْنُ سَعِيدٍ أَنَّ بَكْرَ بْنَ مُضَرَ حَدَّثَهُمْ عَنِ ابْنِ الْهَادِ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ خَبَّابٍ، عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ، أَنَّهُ سَمِعَ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: >لَا تُوَاصِلُوا، فَأَيُّكُمْ أَرَادَ أَنْ يُوَاصِلَ, فَلْيُوَاصِلْ حَتَّى السَّحَرَ<، قَالُوا: فَإِنَّكَ تُوَاصِلُ؟ قَالَ: >إِنِّي لَسْتُ كَهَيْئَتِكُمْ, إِنَّ لِي مُطْعِمًا يُطْعِمُنِي، وَسَاقِيًا يَسْقِينِي.

ترجمہ Book - حدیث 2361

کتاب: روزوں کے احکام و مسائل باب: افطار کیے بغیر مسلسل روزے رکھے جانے کا بیان سیدنا ابو سعید خدری ؓ سے منقول ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا ” تم لوگ ( روزوں میں ) وصال مت کرو ، اور جو کوئی وصال کرنا چاہے ، تو سحر تک کر لے ۔ “ صحابہ نے کہا : آپ تو وصال کرتے ہیں ؟ آپ ﷺ نے فرمایا ” میں تمہاری طرح نہیں ہوں ، بلاشبہ ایک کھلانے والا ہے جو مجھے کھلاتا ہے اور پلانے والا ہے جو مجھے پلاتا ہے ۔ “
تشریح : بلاشبہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کو اللہ تعالیٰ ہی کھلانے پلانے والا ہے۔ اور وہ غذا یقینا روحانی ہو گی۔ اگر کوئی امتی وصال کرنا چاہتا ہے، تو سحر تک کر لے۔ بلاشبہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کو اللہ تعالیٰ ہی کھلانے پلانے والا ہے۔ اور وہ غذا یقینا روحانی ہو گی۔ اگر کوئی امتی وصال کرنا چاہتا ہے، تو سحر تک کر لے۔