Book - حدیث 2349

كِتَابُ الصَّیامِ بَابُ وَقْتِ السُّحُورِ صحیح حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ، حَدَّثَنَا حُصَيْنُ بْنُ نُمَيْرٍ ح، وحَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ، حَدَّثَنَا ابْنُ إِدْرِيسَ الْمَعْنَى، عَنْ حُصَيْنٍ عَنِ الشَّعْبِيِّ، عَنْ عَدِيِّ بْنِ حَاتِمٍ، قَالَ: لَمَّا نَزَلَتْ هَذِهِ الْآيَةُ: {حَتَّى يَتَبَيَّنَ لَكُمُ الْخَيْطُ الْأَبْيَضُ مِنَ الْخَيْطِ الْأَسْوَدِ}[البقرة: 187], قَالَ: أَخَذْتُ عِقَالًا أَبْيَضَ وَعِقَالًا أَسْوَدَ، فَوَضَعْتُهُمَا تَحْتَ وِسَادَتِي، فَنَظَرْتُ فَلَمْ أَتَبَيَّنْ، فَذَكَرْتُ ذَلِكَ لِرَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَضَحِكَ، فَقَال:َ >إِنَّ وِسَادَكَ لَعَرِيضٌ طَوِيلٌ، إِنَّمَا هُوَ اللَّيْلُ وَالنَّهَارُ. وقَالَ عُثْمَانُ: إِنَّمَا هُوَ سَوَادُ اللَّيْلِ، وَبَيَاضُ النَّهَارِ.

ترجمہ Book - حدیث 2349

کتاب: روزوں کے احکام و مسائل باب: سحری کے وقت کا بیان سیدنا عدی بن حاتم ؓ کا بیان ہے کہ جب یہ آیت کریمہ نازل ہوئی «حتى يتبين لكم الخيط الأبيض من الخيط الأسود» ” ( تم کھاتے پیتے رہو ) یہاں تک کہ صبح کا سفید دھاگہ سیاہ دھاگے سے نمایاں ہو جائے ۔ “ تو میں نے دو رسیاں لے لیں ‘ ایک سفید اور دوسری سیاہ اور انہیں اپنے تکیے کے نیچے رکھ لیا ۔ میں انہیں دیکھتا رہا مگر وہ میرے لیے نمایاں اور واضح نہ ہوئیں ۔ میں نے یہ بات رسول اللہ ﷺ سے ذکر کی تو آپ ﷺ ہنسے اور فرمایا ” تیرا تکیہ تو بہت لمبا چوڑا ہے ۔ اس سے مراد تو رات اور دن ہے “ عثمان کے الفاظ یہ ہیں ” اس سے مراد تو رات کی سیاہی اور دن کی سفیدی ہے ۔ “
تشریح : اس سے معلوم ہوا کہ فہم قرآن کے لیے محج الفاظ کا ترجمہ یا لغوی مفہوم کافی نہیں بلکہ عربی ادب کی فصاحت و بلاغت کے ساتھ ساتھ شارع علیہ السلام کی تشریحات (احادیث) کو مدنظر رکھنا بھی ضروری ہے۔ اس سے معلوم ہوا کہ فہم قرآن کے لیے محج الفاظ کا ترجمہ یا لغوی مفہوم کافی نہیں بلکہ عربی ادب کی فصاحت و بلاغت کے ساتھ ساتھ شارع علیہ السلام کی تشریحات (احادیث) کو مدنظر رکھنا بھی ضروری ہے۔