Book - حدیث 2345
كِتَابُ الصَّیامِ بَابٌ مَنْ سَمَّى السَّحُورَ الْغَدَاءَ صحیح حَدَّثَنَا عُمَرُ بْنُ الْحُسَيْنِ بْنِ إِبْرَاهِيمَ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ أَبِي الْوَزِيرِ أَبُو الْمُطَرِّفِ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ مُوسَى، عَنْ سَعِيدٍ الْمَقْبُرِيِّ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ: نِعْمَ سَحُورُ الْمُؤْمِنِ التَّمْرُ.
ترجمہ Book - حدیث 2345
کتاب: روزوں کے احکام و مسائل
باب: سحری کو «غداء » ( یعنی صبح کا کھانا ) کہنا جائز ہے
سیدنا ابوہریرہ ؓ بیان کرتے ہیں کہ نبی کریم ﷺ نے فرمایا ” کھجور مومن کی بہترین سحری ہے ۔ “
تشریح :
کجھور سر تا پا ایک مبارک درخت ہے۔ اور اس کا پھل سحری اور افطاری میں استعمال کرنا مستحب ہے۔
کجھور سر تا پا ایک مبارک درخت ہے۔ اور اس کا پھل سحری اور افطاری میں استعمال کرنا مستحب ہے۔