Book - حدیث 2333

كِتَابُ الصَّیامِ بَابٌ إِذَا رُئِيَ الْهِلَالُ فِي بَلَدٍ قَبْلَ الْآخَرِينَ بِلَيْلَةٍ صحیح مقطوع حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ مُعَاذٍ، حَدَّثَنِي أَبِي، حَدَّثَنَا الْأَشْعَثُ، عَنْ الْحَسَنِ، فِي رَجُلٍ كَانَ بِمِصْرٍ مِنْ الْأَمْصَارِ، فَصَامَ يَوْمَ الِاثْنَيْنِ، وَشَهِدَ رَجُلَانِ أَنَّهُمَا رَأَيَا الْهِلَالَ لَيْلَةَ الْأَحَدِ، فَقَالَ: لَا يَقْضِي ذَلِكَ الْيَوْمَ الرَّجُلُ وَلَا أَهْلُ مِصْرِهِ, إِلَّا أَنْ يَعْلَمُوا أَنَّ أَهْلَ مِصْرٍ مِنْ أَمْصَارِ الْمُسْلِمِينَ قَدْ صَامُوا يَوْمَ الْأَحَدِ، فَيَقْضُونَهُ.

ترجمہ Book - حدیث 2333

کتاب: روزوں کے احکام و مسائل باب: چاند جب ایک شہر ( علاقے ) میں دوسروں سے ایک رات پہلے نظر آ جائے حسن ( بصری ) سے مروی ہے کہ ایک شخص جو کسی شہر میں ہو اور اس نے سوموار کا روزہ رکھا ہو ، پھر دو آدمی گواہی دیں کہ انہوں نے اتوار کی رات ( ہفتے کی شام ) کو چاند دیکھا ہے ۔ تو حسن نے کہا : یہ آدمی اور اس کے شہر والے اس دن کا روزہ قضا نہ کریں الا یہ کہ انہیں بخوبی علم ہو کہ مسلمانوں کے شہروں میں سے کسی شہر والوں نے اتوار کا روزہ رکھا ہے ، تب یہ اس کی قضاء کریں ۔
تشریح : سنن ابوداود کے بعض نسخوں میں حسن بصری کا یہ اثر نہیں ہے۔ سنن ابوداود کے بعض نسخوں میں حسن بصری کا یہ اثر نہیں ہے۔