Book - حدیث 2331

كِتَابُ الصَّیامِ بَابٌ فِي التَّقَدُّمِ شاذ حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ عَبْدِ الْوَاحِدِ، حَدَّثَنَا أَبُو مُسْهِرٍ، قَالَ: كَانَ سَعِيدٌ يَعْنِي ابْنَ عَبْدِ الْعَزِيزِ، يَقُولُ: سِرُّهُ: أَوَّلُهُ. قَالَ أَبو دَاود: وَقَالَ بَعْضُهُمْ: سِرُّهُ وَسَطُهُ. وَقَالُوا: آخِرُهُ.

ترجمہ Book - حدیث 2331

کتاب: روزوں کے احکام و مسائل باب: استقبال رمضان کا مسئلہ جناب سعید بن عبدالعزیز بیان کرتے ہیں کہ «سره» کے معنی ” ابتدائے مہینہ “ ہیں ۔ امام ابوداؤد ؓ نے کہا : کچھ اہل لغت اس کا ترجمہ ” وسط “ اور کئی ” آخر مہینہ “ بھی کرتے ہیں ۔
تشریح : امام اوزاعی اور ابن عبدالعزیزی کے اقوال شاذ ہیں۔ (ضعیف سنن ابی داود) گویا سَرَر یا سر کے معنی وسط یا آخری ہی صحیح ہیں اور آخر سب سے زیادہ صحیح ہے۔ کیونکہ اس کے معنی پوشیدگی کے ہیں۔ اور چاند مہینے کے آخر میں ایک یا دو دن غائب (پوشیدہ) رہتا ہے۔ اس اعتبار سے اس کے معنی آخر راجح ہیں۔ امام اوزاعی اور ابن عبدالعزیزی کے اقوال شاذ ہیں۔ (ضعیف سنن ابی داود) گویا سَرَر یا سر کے معنی وسط یا آخری ہی صحیح ہیں اور آخر سب سے زیادہ صحیح ہے۔ کیونکہ اس کے معنی پوشیدگی کے ہیں۔ اور چاند مہینے کے آخر میں ایک یا دو دن غائب (پوشیدہ) رہتا ہے۔ اس اعتبار سے اس کے معنی آخر راجح ہیں۔