كِتَابُ الصَّیامِ بَابٌ إِذَا أُغْمِيَ الشَّهْرُ صحیح حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الصَّبَّاحِ الْبَزَّازُ، حَدَّثَنَا جَرِيرُ بْنُ عَبْدِ الْحَمِيدِ الضَّبِّيُّ، عَنْ مَنْصُورِ بْنِ الْمُعْتَمِرِ، عَنْ رِبْعِيِّ بْنِ حِرَاشٍ، عَنْ حُذَيْفَةَ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: >لَا تُقَدِّمُوا الشَّهْرَ حَتَّى تَرَوُا الْهِلَالَ، أَوْ تُكْمِلُوا الْعِدَّةَ، ثُمَّ صُومُوا حَتَّى تَرَوُا الْهِلَالَ، أَوْ تُكْمِلُوا الْعِدَّةَ<. قَالَ أَبو دَاود: وَرَوَاهُ سُفْيَانُ وَغَيْرُهُ، عَنْ مَنْصُورٍ، عَنْ رِبْعِيٍّ، عَنْ رَجُلٍ مِنْ أَصْحَابِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، لَمْ يُسَمِّ حُذَيْفَةَ.
کتاب: روزوں کے احکام و مسائل باب: جب مطلع ابر آلود ہو ( اور چاند نظر نہ آ سکے ) سیدنا حذیفہ ؓ سے مروی ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا ” مہینہ شروع ہونے سے پہلے روزے مت رکھو حتیٰ کہ چاند دیکھ لو یا ( تیس کی ) گنتی پوری کر لو ، پھر روزے رکھتے جاؤ حتیٰ کہ چاند دیکھ لو یا ( تیس کی ) گنتی پوری کر لو ۔ “ امام ابوداؤد ؓ فرماتے ہیں کہ اس روایت کو سفیان وغیرہ نے منصور سے ، انہوں نے ربعی سے ، انہوں نے ایک صحابی سے بیان کیا ہے اور اس سند میں ( صحابی کے نام ) حذیفہ کی صراحت نہیں ہے ۔