Book - حدیث 2315

كِتَابُ الصَّیامِ بَابُ نَسْخِ قَوْلِهِ تَعَالَى: {وَعَلَى الَّذِينَ يُطِيقُونَهُ فِدْيَةٌ} صحیح حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ بْنُ سَعِيدٍ، حَدَّثَنَا بَكْرٌ يَعْنِي ابْنَ مُضَرَ، عَنْ عَمْرِو بْنِ الْحَارِثِ، عَنْ بُكَيْرٍ، عَنْ يَزِيدَ مَوْلَى سَلَمَةَ، عَنْ سَلَمَةَ بْنِ الْأَكْوَعِ، قَالَ: لَمَّا نَزَلَتْ هَذِهِ الْآيَةُ: {وَعَلَى الَّذِينَ يُطِيقُونَهُ فِدْيَةٌ طَعَامُ مِسْكِينٍ}[البقرة: 184] كَانَ مَنْ أَرَادَ مِنَّا أَنْ يُفْطِرَ وَيَفْتَدِيَ فَعَلَ، حَتَّى نَزَلَتْ هَذِهِ الْآيَةُ الَّتِي بَعْدَهَا، فَنَسَخَتْهَا.

ترجمہ Book - حدیث 2315

کتاب: روزوں کے احکام و مسائل باب: آیت کریمہ «وعلى الذين يطيقونه فدية» کے منسوخ ہونے کا بیان سیدنا سلمہ بن اکوع ؓ کہتے ہیں کہ جب یہ آیت کریمہ نازل ہوئی ” اور جو روزہ رکھنے کی طاقت رکھتے ہوں وہ ایک مسکین کے کھانے کا فدیہ دیں ۔ “ تو ہم میں سے جو چاہتا روزہ چھوڑ دیتا اور فدیہ دینا چاہتا تو فدیہ دے دیا کرتا تھا حتیٰ کہ اس کے بعد والی آیت اتری جس نے اس ( رخصت ) کو منسوخ کر دیا ۔
تشریح : بعد والی آیت سے مراد ہے: (فَمَن شَهِدَ مِنكُمُ ٱلشَّهْرَ‌ فَلْيَصُمْهُ) (البقرة: 185) یعنی جو اس مہینے میں حاضر ہو، وہ اس کے روزے رکھے۔ بعد والی آیت سے مراد ہے: (فَمَن شَهِدَ مِنكُمُ ٱلشَّهْرَ‌ فَلْيَصُمْهُ) (البقرة: 185) یعنی جو اس مہینے میں حاضر ہو، وہ اس کے روزے رکھے۔